مجالس عرفان — Page 35
۲۵ کہ مجدد کو بھی ساتھ لے ڈریا، دونوں نہیں آئے اور پندرہویں کے سر کا مجدد بھی غائب ہو گیا اور سڑک خالی ہوگئی۔یہ غور کریں جہاں چیز کھوئے جہاں دوراہا پھوٹے وہیں واپس جاکر تلاش کی جاتی ہے۔جس صدی کے شریر سے آپ کا مجدد غائب ہوا ہے وہیں لے گا اور کہیں نہیں ملے گا۔واپس ٹوٹیں گی تو نظر آجائے گا۔اور وہاں ایک ہی ہے جو دعویدار ہے۔اس کے سواد عویدار ہی کوئی نہیں تھا۔سوئی گھر میں گئے تو باہر کھینے کے نیچے تو نہیں ڈھونڈی جاتی۔وہ تو لطیفے کے طور پر کہتے ہیں کہ اندر اندھیرا تھا اس لئے میں باہر آ کر ڈھونڈ رہا ہوں۔تو جس صدی کا آپ کا امام غائب ہوا ہے اگر آپ امام کی تلاش میں دیانتدار ہیں تو اس صدی میں واپس جائیے جہاں گنگ ہے وہیں سے نکلے گا۔یہ کیسے ہو سکتا ہے گیا وہاں ہو اور نکل کہیں اور سے آئے۔تو آپ اب اس بات پر غور کریں کہ آپ کے دو امام غائب ہوچکے ہیں۔ایک چودہویں صدی کا مجدد ایک پندرہویں صدی کا مجدد۔دونوں کے کمر آکر ختم ہو گئے ہیں اور وہ نہیں آئے۔اور یہ بات ہو نہیں سکتی کہ نہ آیا ہو۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بتایا ہے۔فرمایا ہے کہ اللہ تعالے ہر صدی کے سر پہ مجدد بھیجے گا۔تو اگر امام مہدی نہیں تھا تو مجددہی نکلا ہوتا۔مجدو کا غائب ہونا بتاتا ہے کہ آپ نے وقت کے امام کو پہچانا نہیں وہی امام تھا جس نے دعوی کیا ہے اور آپ اس کو Miss کر گئی ہیں۔جب تک اس سیک آپ نہیں پہنچیں گی آپ کو دوبارہ وہ دھاگہ نہیں لے گا۔وہ رستہ نہیں ملے گا۔مہدی معہود کی صداقت پر ایک بے دست آسمانی گواہی