مجالس عرفان — Page 25
۲۵ ملا علی قاری نے نکالا اور اس کے بعد یہ ترجمہ کیا کہ مراد یہ ہے کہ مجھے چھوڑ کر میر امخالف میری شریعت سے ہٹ کر کبھی کوئی بنی نہیں آسکتا۔دوسری جگہ حضور نے معین جو خبر دی کہ میرے بعد سیح ابن مریم نبی اللہ ہو گا۔اس سے پتہ چلا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ماتحتی میں آئے گا۔چنانچہ آج بھی آپ یہ تجربہ کر کے دیکھ لیجئے علماء سے پوچھیے کہ اگر کسی قسم کا کوئی بنی نہیں آسکتا تو عیسی علیہ اسلام کہاں سے آجائیں گے کیونکہ وہ سابقہ کو دوبارہ آنا جانتے ہیں۔وہ کس راستہ سے داخل ہونگے۔تو جواب دیتے ہیں کہ اُمتی ہو جائیں گے۔گویا خود تسلیم کر لیا کہ امتی بنی ہوتا خاتم النبیین کے مخالف نہیں۔ورنہ غیر کا اُمت میں آکر نبوت کرتا یہ زیادہ قابل اعتراض ہے بہ نسبت اس کے کہ اُمت میں اطاعت کے نتیجے میں کوئی نبوت کے کمال کو حاصل کرے۔پس یہ و مضمون ہے جس کے نتیجے میں ہمارا یہ موقف ہے اور دوسرے فرقے چونکہ سمجھتے ہیں کہ بلا استثناء استی نبوت بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہے اور خاتم کا مطلب ہے آخری زمانے کے لحاظ سے۔اس لئے انہوں نے اکٹھے ہو کہ اکثریت سے فیصلہ کیا اور کہا کہ تمہارا معنی ہمیں اس قدر نا قابل قبول ہے۔گویا تم غیر مسلم ہو یہ ایک خاتون نے سوال کیا۔آپ جو کہتے ہیں کہ صرف آپ جنتی ہیں باقی سارے ناری ہیں۔تو آپ کو ایسی باتیں کرنے کا کیا حق ہے؟ حضور اید الودود نے فرمایا۔حدیث نبوی کی سچائی پر پاکستانی اسمبلی کی مہر تصدیق