مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 138 of 142

مجالس عرفان — Page 138

چہرہ کی Relaxation خلیفہ وقت کے علاوہ بھی ہے اور مناسب ماحول میں اگر یہ Relaxation ملے تو منع نہیں۔لیکن جو عورتیں پورا پردہ کرتی ہیں ان کو میں نے کبھی منع نہیں کیا۔حضرت مصلح موعود ( نوراللہ مرقدہ) اور خلیفہ ثالث (نوراللہ مرقدہ) نے کبھی منع کیا تھا۔بعض بیچاں سمٹ کر بیٹھتی ہیں مجھے خوشی ہوتی ہے جو یہاں پابندی کرتی ہیں وہ باہر جا کر اور بھی زیادہ کرتی ہوں گی۔اس سوال پر کہ کسی فوت ت م عزیز کو ثواب کس طرح پہنچایا جائے ؟ حضور نے جواب دیا۔صدقہ جاریہ کی حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے یہ بات ثابت ہے کہ اگر کوئی اپنی زندگی میں نیکیاں کرتا ہو ان کو اس کی موت کے بعد بھی جاری رکھنا جائز ہے اگر زندگی میں قرآن نہیں پڑھنا مرنے کے بعد اُسے قرآن بخوایا جائے تو یہ لغو بات ہے۔ایک شخص نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ میری ماں صدقہ و خیرات بہت کیا کرتی تھی اور اس کی خواہش تھی کچھ دینے کی لیکن وہ اس سے پہلے فوت ہو گئی تو میرے لئے کیا حکم ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس کی طرف سے صدقہ دو۔اس کا ثواب خدا تعالٰی اس کو دے گا۔یعنی وہ نیکی کی نیت کرنے والی تھیں۔لیکن موت حائل ہو گئی۔اب اس کو جاری رکھنا منع نہیں۔اس لئے جماعت میں اپنے بزرگوں کی طرف سے چندے دینا جائز سمجھا جاتا ہے اور اس کو کثرت سے رواج دیا جاتا ہے۔چنانچہ ہم بھی اپنے ماں باپ کی طرف سے چندے دیتے ہیں۔اس لئے کہ وہ دیتے تھے۔لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ نادہند کا چندہ میں دینا شروع کر دوں