مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 137 of 142

مجالس عرفان — Page 137

irc اور پتہ ہو کہ فلاں کے گھر سے آرہے ہیں تو پھر دیا کاری پیدا ہوگی اس سے بچنا چاہیئے۔ایک بہن نے سوال کیا۔کیا خلیفہ وقت سے پردہ ضروری ہے ؟ حضور نے فرمایا۔خلیفہ وقت سے پردہ ضروری ہے خلیفہ وقت سے پردہ نہ کرنے کا یہ مدد کہ وہ روحانی باپ ہوتا ہے درست نہیں۔پردے کی مختلف قسمیں ہیں۔ایک ہے چہرہ ڈھانپتا اور اپنے آپ کو سمیٹ کر رکھنا۔یہ پردہ ہر ایک سے ضروری ہے۔خلیفہ وقت سے بھی ضروری ہے۔لیکن گھر کے ماحول میں جس طرح بعض عزیز آتے رہتے ہیں۔اس سے یہیں پر دو کافی ہے یعنی اپنے آپ کو ڈھانک کر رکھنا اور چہرہ چھپانا ان سے ضروری نہیں ہوتا۔ہم گھروں میں بے پردگی کی اجازت نہیں دیتے بلکہ Relax پردہ اس خیال سے کہ وہاں ماں باپ بھی موجود ہوتے ہیں کسی قسم کے خطرات نہیں ہوتے اور روزمرہ کا آنا جانا ہے وہاں برقعہ سمیٹ کر کہاں تک بیٹھا جا سکتا ہے۔اس لئے وہ بھی پردہ ہی ہے۔لیکن پردے کی نرم قسم ہے۔اس کی اجازت دی جاتی ہے۔خلیفہ وقت کے سامنے جب آپ آتی ہیں یا اپنے کسی اور بندگی کے سامنے جاتی ہیں تو اس وقت نرم پردہ کر تا ضع نہیں ہے لیکن پڑے کی روح کو بہر حال قائم رکھنا چاہیے۔یہ بات ہے جسے آپ ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔بعض دفعہ ایسی بچیاں ہوتی ہیں جو خلیفہ وقت کے سامنے اسی طرح کے کلنی سے بیٹھ جاتی ہیں میں طرح اپنے ماں باپ کے سامنے بیٹھی ہوتی ہیں۔ان میں زیادہ مین سیخ کرنا دخل اندازی کرنا مناسب نہیں ہوتا حسب حالات سمجھ آجاتی ہے انسان کو کہ کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔مگر اصولی تعلیم ہی ہے جس کو پیش نظر رکھنا چاہیئے۔