مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 128 of 142

مجالس عرفان — Page 128

بعض غیر احمدی علماء بھی اس کو شرک سمجھتے ہیں۔میں نے ان کی کتابیں پڑھی ہیں جن میں لکھا ہے کہ انہوں نے مولود کے وقت کھڑے ہونے والوں سے سوال کیا کہ آپ جو حاضر ناظر مانتے ہیں تو کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری ہر حرکت دیکھ رہے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہاں جی سر حرکت دیکھ رہے ہیں تو پھر اول تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر سر وقت کھڑے رہنا چاہیے اور با ادب کھڑے رہنا چاہیئے۔اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر وہ حاضر ناظر ہیں تو انسان کو بعض ذاتی حوائج پیش آتی ہیں مثلاً وہ علی نے بھی جاتا ہے اور بھی اسی قسم کی کئی ضرور نہیں ہوتی ہیں تو اس وقت بھی نعوذ باللہ من ذالک آپ یہ سمجھیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے ہیں ، ان معنوں میں جن معنوں میں انسان دیکھتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں اس وقت بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا وہ شرم کے مارے نظریں جھکا لیتے ہیں۔یہاں تک لغویات کو پہنچا دیا گیا ہے تو لغویات کے ایک کنارے سے جب کوئی داخل ہو گا تو دور کنارے تک ضرور پہنچے گا۔اس چینل Channel میں داخل ہو جائیں تو پھر نکل نہیں سکتا واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔اس لئے داخل ہی نہ ہوں۔ر محض لغو تصورات ہیں جنہوں نے اسلام کو داغدار کر دیا ہے۔احمدیت نے اسلام کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔کسی کے کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔احمدیوں کو ان کو کہنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے نہ یہ کہ دوسروں کی باتیں ماننے کے لئے۔ان کو کہیں کہ یہ بات۔۔۔۔بنیادی عقیدہ میں داخل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا نہیں ہیں۔توحید حقیقی کے قیام کی خاطر تو آپ نے ساری زندگی خرچ کی تو خدا کی توحید کے پیغام کو مرنے دیں اس سے بڑی بے وفائی اور کیا ہو سکتی ہے۔اس لئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عشق کا تقاضا یہ ہے کہ آپ نے توحید کا جو پیغام دیا ہے اس کو زندہ رکھیں۔اوپر