مجالس عرفان — Page 11
١٩٨١ء رام مجلس عرفان منعتقده ۲۷ فروری ۱۹۹۳ء میں غیر از جماعت خواتین کی طرف سے کئے گئے سوالات اور ان کے جوابات ۲۷ فروری سوار سو پانچ بجے شام گیسٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں خواتین کی ایک مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی جس میں سیدنا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے غیر از جماعت خواتین کے متعد د سوالوں کے جواب دیئے اس مجلس میں بڑی دلچسپ اور پیر مغز گفتگو ہوئی۔مہمان خواتین میں کالجوں کی چند پروفیسر اور سنیر طالبات بھی شامل تھیں۔اس محفل کی ریسپی کا یہ عالم تھا کہ رات آٹھ بجے ایک جاری رہی اور اس کے خاتمے پر شامل ہونے والی خواتین تشنگی محسوس کر رہی تھیں۔مجلس کی ابتداء ہی بہت اہم سوال سے ہوئی۔ایک بہن نے پوچھا۔خاتم النبیین کے متعلق آپ کا کیا عقیدہ ہے ؟ حضور ایدہ الودود نے فرمایا۔