محضرنامہ

by Other Authors

Page 3 of 195

محضرنامہ — Page 3

خُدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر ایوان کی حالیہ قراردادوں پر ایک نظر ہمارے محبوب ملک پاکستان کی قومی اسمبلی کے تمام معزز ایوان پرشتمل خصوصی کمیٹی کے سامنے اس وقت دو قرار دادیں خصوصی بحث کے لئے پیش ہیں۔ان میں سے ایک حزب اقتدار۔کی طرف سے اور ایک حزب اختلاف کی طرف سے ہے۔ایک اُصولی سوال پیشتر اس کے کہ ان دونوں قرار دادوں میں اُٹھائے جانے والے سوالات پر تفصیلی نظر ڈالی جائے ہم نہایت ادب سے یہ گزارش کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ سرسے پہلے یہ اصولی سوال طے کیا جائے کہ کیا دنیا کی کوئی اسمبلی بھی فی ذاتہ اس بات کی مجاز ہے کہ اول : کسی شخص سے یہ بنیادی حق چھین سکے کہ وہ جس مذہب کی طرف چاہے منسوب ہو ؟ قرم یا مذہبی امور میں دخل اندازی کرتے ہوئے اِس بات کا فیصلہ کرے کہ کسی جماعت یا فرقے یا فرد کا کیا مذہب ہے ؟