محضرنامہ — Page 134
تمام تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔۔۔۔۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ گھر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کیسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے تب یہ باتیں جو میں کوتا ہوں سمجھ میں آئیں گی " د تبلیغ رسالت جلد ششم مث ) " اسے مسلمانو !سنو ! اور غور سے سنو ! کہ اسلام کی پاک تاثیروں کے روکنے کے لئے جسقد پیچیدہ افتراء اس عیسائی قوم میں استعمال کئے گئے اور پر سکر جیلے کام میں لائے گئے اور ان کے پھیلانے میں جان توڑ کر اور مال کو پانی کی طرح بہا کر کوششیں کی گئیں یہاں تک کہ نهایت شرمناک ذریعے بھی جن کی تصریح سے اس مضمون کو منترہ رکھنا بہتر ہے اسی راہ میں ختم کئے گئے۔یہ کرسچن قوموں اور تثلیث کے حامیوں کی جانب سے وہ ساحرانہ کا روائیاں ہیں کہ جب تک اُن کے اس سحر کے مقابل پر خدا تعالیٰ وہ پر زو ر ہاتھ نہ دکھاوے جو معجزہ کی قدرت اپنے اندر رکھتا ہو اور اس معجزہ سے اس طلسم کو پاش پاش نہ کرے تب تک اس جادوئے فرنگ سے سادہ لوح دلوں کو مخلصی حاصل ہونا بالکل قیاس اور گمان سے باہر ہے سو خدا تعالیٰ نے اس جادو کے باطل کرنے کے لئے اس زمانہ کے پیچھے مسلمانوں کو یہ معجزہ دیا کہ اپنے اس بندہ کو اپنے الہام اور کلام اور اپنی برکات خاصہ سے مشرف کر کے اور اپنی راہ کے باریک علوم سے ہر کامل بخش کر مخالفین کے مقابل پر بھیجا اور بہت سے آسمانی تحائف اور علوی عجائبات رُوحانی معارف و دقائق ساتھ دیئے تا اس آسمانی پتھر کے ذریعہ سے وہ موم کا بت توڑ دیا جائے جو سعر فرنگ نے تیار کیا ہے۔سوائے مسلمانو ! اِس عاجز کا ظہور ساحرانہ تاریکیوں کے اُٹھانے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ ہے۔کیا ضرور نہیں تھا کہ سحر کے مقابل پر