لباس

by Other Authors

Page 79 of 124

لباس — Page 79

81 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ہے مسلمہ عورت شریک زندگی شوہر کی وہ محافظ بھی ہے گھر کی ، راعیہ بھی گھر کی ہے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ کو لحسن معاشرت کی تعلیم دی۔حضرت علی فرماتے ہیں : " جس طرح فاطمہ بہترین مخلوق خدا ہے اسی طرح بہترین گھر والی ہے۔اگر چہ میرے گھر میں دیباج اور حریر یعنی ریشم تو نہیں لیکن فاطمہ کی چکی پر گرد و غبار نہیں اور ہمارے بچھونے پر خاک دھول نہیں ہوتی اگر چہ اس کی ردا یعنی چادر میں پیوند ہوتے ہیں مگر میلی نہیں ہوتی ان تمام امور سے حضرت فاطمہ کے سگھڑ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔“ (حضرت فاطمتہ الزہرا، از صادقه فضل، شائع کردہ لجنہ اماءاللہ لاہور ) حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ المعروف اماں جان کا کردار : آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند سید نا حضرت مسیح موعود کی بیگمات آپ کے حسنِ معاشرت اور اہل خانہ سے عمدہ سلوک کا اکثر ذکر کرتیں۔حضرت یعقوب علی عرفانی صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ کی وفات پر حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ نعش مبارک کے پاس تشریف لائیں اور فرمایا : تو نبیوں کا چاند تھا۔تیرے ذریعہ میرے گھر میں فرشتے اترتے تھے اور خدا کلام کرتا تھا۔سیرت حضرت مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی صفحہ 406) حضرت اماں جان کا یہ فقرہ حضرت مسیح موعود کے اپنے اہل بیت سے حسن سلوک کی عکاسی کرتا ہے۔