لباس

by Other Authors

Page 77 of 124

لباس — Page 77

79 ان حقوق کا خیال رکھیں تو مسلمانوں کے گھر جنت بننے میں کیا کسر رہ جاتی ہے؟ میاں بیوی کے حقوق و فرائض (چالیس جواہر پارے صفحہ 82-83) ازواج مطہرات کی آنحضرت سے مثالی محبت : پیارے آقا ومولیٰ سید نا ومولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوت قدسیہ سے ازواج مطہرات کی ایسی پیارے رنگ میں تربیت کر دی تھی کہ آپ تمام ازواج مطہرات آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کے خلاف کوئی کام کرنا پسند نہ کرتی تھیں۔آپ کے کاموں و معاملات میں بے جا مداخلت نہ کرتیں۔آپ کے آرام کا بہت زیادہ خیال رکھتیں۔حضور کا ہر کام بڑی خوشی سے کرتیں۔آپ کا بستر بچھانے میں فخر محسوس کرتیں۔وضو کا پانی خود لاکر دیتیں۔خود آٹا پیتیں، گوندھتیں اور روٹی پکایا کرتیں گویا آپ کو گھر داری کی فکروں سے آزاد کر رکھا تھا تا آپ یک سوئی سے عبادت کر سکیں اور دین کے کاموں میں مصروف رہ سکیں۔حضرت خدیجہ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ربع صدی کی ازدواجی رفاقت سے دُنیا میں پہلی بار ایک مثالی جنت ارضی کا ظہور ہوا۔ایک مستشرق مسٹر ایڈورڈ جے جرجی Edward-J-Jurgi) لکھتے ہیں : "When he was about twenty-five years old, his marriage with Khadijah, a rich and noble widow of matronly virtues, brought him domestic contentment and happiness۔And he could then easily afford to give him self up to long and assidous reflection upon the