لباس

by Other Authors

Page 58 of 124

لباس — Page 58

60 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ہو۔(سیرت حضرت مرزا ناصر احمد از سیدہ طاہرہ صدیقہ ناصر صاحبہ ) ہیں : (3) وو آپ ایک موقعہ پر عورتوں کے حقوق کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے سورۃ النساء کی آیت الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاء۔۔۔میں مردوں کی اس ذمہ داری کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو گھر کی جملہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے سلسلہ میں ان پر ڈالی گئی ہے۔اس آیت میں یہ بتانا مقصود نہیں ہے کہ عورتیں مردوں سے کمتر درجہ رکھتی ہیں۔بلکہ بتانا یہ مقصود ہے کہ مرد گھر کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے ذمہ دار ہیں اور اس کی طاقت رکھتے ہیں۔“ (دورہ مغرب 1400ھ بمطابق 1980 ، صفحہ 85) ارشادات حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالی : (1) سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع فرماتے ہیں : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَانَا خَيْرُكُمْ لاهلي کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے بہترین ہے اور دیکھو میں اپنے اہل کے لئے بہترین ہوں۔یعنی تم سب میں اس لئے بہترین ہوں کہ اپنے اہل کے لئے بہترین ہوں۔اور اہل کے لئے بہترین ان معنوں میں تھے کہ آپ نے اُن کے تمام حقوق ادا کئے اور ایک حق کا ادنی سا حصہ بھی نہیں رکھا اور اس کے ساتھ اُن کے اخلاق کی نگرانی کی اور ہمیشہ مسلسل اُن کی تربیت کی طرف متوجہ رہے۔“ (خطبہ جمعہ 6 جولائی 1990 ء بعنوان گھر کی جنت)