لباس

by Other Authors

Page 54 of 124

لباس — Page 54

حسن معاشرت کی تلقین فرمائی۔56 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ : : سید نا حضرت حکیم مولا نا نور الدین صاحب خلیفہ اسی الاول رضی اللہ تعالی عنہ عورتوں سے حسن معاشرت کے متعلق نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : (1) تم میں جو نقص ہیں ان کی اصلاح کرو۔عورتوں سے جن کا سلوک اچھا نہیں ، قرآن کے خلاف ہے، وہ خصوصیت سے توجہ کریں۔میں ایسے لوگوں کو اپنی جماعت سے الگ نہیں کرتا کہ شاید وہ سمجھیں ، پھر سمجھ جائیں ، پھر سمجھ جائیں۔ایسا نہ ہو کہ میں ان کی ٹھوکر کا باعث بنوں۔“ ( خطبہ عید الفطر 15 اکتوبر 1909ء از خطبات نور صفحہ 422) (2) آپ پھر فرماتے ہیں : ” بیویوں کے ساتھ احسان کے ساتھ پیش آؤ۔بیوی ، بچوں کے جنے اور پالنے میں سخت تکلیف اُٹھاتی ہے۔مرد کو اس کا ہزارواں حصہ بھی اس بارے میں تکلیف نہیں۔ان کے حقوق کی نگہداشت کرو۔وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ (البقرہ : 229 ) ان کے قصوروں سے چشم پوشی کرو۔اللہ تعالیٰ بہتر سے بہتر بدلہ دے گا۔“ (3) (خطبہ جمعہ 9 جون 1911 ء از خطبات نور صفحہ 499) ایک اور موقعہ پر فرماتے ہیں : تعلیم و تربیت عورتوں کی بہت کم رہ گئی ہے۔چونکہ عورتیں بہت نازک ہوتی ہیں ،اس