لباس

by Other Authors

Page 53 of 124

لباس — Page 53

55 میاں بیوی کے حقوق و فرائض اینٹوں کا ڈھیر ایک جگہ سے اُٹھا کر دوسری جگہ رکھ دے۔تو اس کا حق نہیں ہے کہ اعتراض کرے۔عورتیں کنیز نہیں ہیں : ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 404) حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں : اسی طرح عورتوں اور بچوں کے ساتھ تعلقات اور معاشرت میں لوگوں نے غلطیاں کھائی ہیں اور جادہ مستقیم سے بہک گئے ہیں۔قرآن شریف میں لکھا ہے عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء : 20) مگر اب اس کے خلاف عمل ہو رہا ہے۔دو قسم کے لوگ اس کے متعلق بھی پائے جاتے ہیں ایک گروہ تو ایسا ہے کہ انہوں نے عورتوں کو بالکل خلیج الرسن (بے مہار ) کر دیا ہے۔دین کا کوئی اثر ہی ان پر نہیں ہوتا اور وہ کھلے طور پر اسلام کے خلاف کرتی ہیں اور کوئی ان سے نہیں پوچھتا۔بعض ایسے ہیں کہ انہوں نے خلیع الرسن تو نہیں کیا مگر اس کے بالمقابل ایسی سختی اور پابندی کی ہے کہ ان میں اور حیوانوں میں کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا اور کنیزوں اور بہائم سے بھی بدتر ان سے سلوک ہوتا ہے۔مارتے ہیں تو ایسے بے درد ہو کر کہ کچھ پتہ ہی نہیں کہ آگے کوئی جاندار ہستی ہے یا نہیں غرض بہت ہی بری طرح سلوک کرتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد دوئم صفحہ 387 ) ارشادات خلفاء سلسلہ احمدیہ سید نا حضرت مسیح موعود کے بعد خلفاء نے بھی مختلف اوقات میں احباب کو اپنی بیویوں سے