لباس — Page iv
بسم الله الرحمن الرحيم عرض ناشر کتاب" لباس " محترم حنیف محمود صاحب مربی ضلع اسلام آباد کی مرتب کردہ اور لجنہ اماءاللہ اسلام آباد پاکستان کی جانب سے شائع شدہ ہے۔اس کتاب میں ازدواجی زندگی کے آداب اور میاں بیوی کے حقوق اور فرائض اور ان کی ذمہ داریاں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کرام کے ارشادات مبارکہ کے حوالہ سے بیان کی گئی ہیں۔لباس دراصل ننگ چھپانے اور زینت کا باعث ہے۔اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں خاوند اور بیوی کو ایک دوسرے کے لئے لباس قرار دیا ہے اور چونکہ ہر چیز کو زینت تقویٰ سے ہی حاصل ہوتی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ لباس التقوى ذلك خير یعنی لباس التقویٰ سب سے بہتر ہے۔پس آپسی معاشرت میں تقویٰ کا اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔خاوند اور بیوی پر ایک دوسرے کے لئے موجب سکون اور آرام ہونے کے لحاظ سے برابر کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔مرد عورت ایک دوسرے کے شریک حیات ہوتے ہیں لہذا نیکی اور بدی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں۔جب میاں اور بیوی لباس تقوی کے حقیقی مفہوم کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے تو وہ ایک حسین اور جنت نظیر معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ محترم حنیف محمود صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے نہایت ہی