لباس

by Other Authors

Page 22 of 124

لباس — Page 22

24 میاں بیوی کے حقوق و فرائض مرد اور عورت ایک دوسرے کے لئے بطور سیفٹی والو : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان حُببَ إِلَى مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطيب وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلوة کی تشریح میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرد وعورت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : جیسے انجن سے زائد سٹیم نکلنے کا راستہ ہوتا ہے۔پس خدا تعالیٰ نے انسان میں اضطراب پیدا کیا اور ساتھ ہی عورت کے لئے مرد اور مرد کے لئے عورت کو سیفٹی والو بنایا اور اس طرح وہ محبت جو خدا تعالیٰ کے لئے پیدا کرنی تھی، اُس کے زوائد کو استعمال کرنے کا موقعہ دے دیا گیا۔اگر اُس کے لئے کوئی سیفٹی والو نہ ہوتا تو یہ محبت بہتوں کو جنون میں مبتلا کر دیتی۔دنیا میں کوئی عقل مند کسی چیز کو ضائع ہونے نہیں دیتا۔پھر کس طرح ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ کسی چیز کو ضائع ہونے دے۔پس اُس نے اس کا علاج یہ کیا کہ انسانیت کو دوحصوں میں تقسیم کر کے اُسے دو شکلوں میں ظاہر کیا۔جس سے اس جوش کا زائد اور بے ضرورت حصہ دوسری طرف نکل جاتا ہے۔اور اس طرح انسان خواہ مرد ہو یا عورت سکون محسوس کرتا ہے۔اسی کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں اشارہ فرمایا ہے کہ محبتبَ إِلَى مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطيب وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلوة - یہ حدیث بتاتی ہے کہ مرد و عورت کے جنسی تعلقات بھی تسکین اور ٹھنڈک کا موجب ہوتے ہیں اور خوشبو سے بھی قلب کو سکون ہوتا ہے اور نماز میں اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری اور عاجزانہ دُعا ئیں جو لذت پیدا کرتی ہیں، وہ بھی انسان کے لئے سکون کا موجب ہوتی ہیں۔“ (فضائل القرآن صفحہ 174-175)