کتابِ تعلیم — Page 68
4^ Fr اسلام نام سے خُدا تعالیٰ کے آگے گردن جھکا دینے کا " مذہب یہی ہے کہ انسان خوب غور کرے۔اور دیکھے اور عقل سے سوچے کہ وہ ہر آن میں خدا کا محتاج ہے اور اس کی طرف مجز سے انسان کی جان پر، مال پر ، آبرو پر بڑے بڑے مصائب اور حملے ہوتے ہیں۔لیکن سوائے خدا کے اور کوئی نجات دینے والا نہیں ہوتا اور ان موقعوں پر ہر ایک قسم کا فلسفہ خود بخود شکست کھا جاتا ہے۔جن لوگوں نے ایسے اصولوں پر قائم ہونا چاہا ہے۔کہ جن میں خدا کی حاجت کو تسلیم نہیں کرتے۔حتی کہ انشاء اللہ بھی زبان سے نکالنا۔ان کے نزدیک معیوب ہے۔مگر پھر بھی جب موت کا وقت آتا ہے۔تو ان کو اپنے خیالات کی حقیقت معلوم ہو جاتی ہے بات یہ ہے کہ ہر آن میں اور اپنے ہر ایک زیرہ کے قیام کے لئے انسان کو خدا کی حاجت اور ضرورت ہے اور اگر وہ اپنی انانیت سے نکل کر خوبہ سے دیکھے، تو تجربہ سے اسے خود پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ نس قدر غلطی پر تھا اپنے آپ کو ہر آن میں خدا کا محتاج جاننا اور اس کے آستانہ پر سر رکھنا یہی اسلام ہے۔اور اگر کوئی مسلمان ہو کر اسلام کے طریق کو اختیار نہیں کرتا۔اور اس پر قدم نہیں مارتا تو پھر اس کا اسلام ہی کیا ہے ؟ اسلام نام ہے خدا کے آگے گردن جھکا دینے کا یا الملفوظات نیا ایڈیشن جلد سوم ص ۴۷)