کتابِ تعلیم — Page 62
۶۲ کی ادا ہو جائے۔غرض تحقق عملی صراط مستقیم حق العباد کا ادائے خدمت میں ہے اور علی صراط مستقیم حق النفس کا صرف تزکیہ نفس پر مدار ہے کسی خدمت کا ادا ہونا ضروری نہیں یہ تنہ کیہ نفس ایک جنگل میں اکیلے رہ کر بھی ادا ہو سکتا ہے۔لیکن حق العباد بجز بنی آدم کے ادا نہیں ہو سکتا اس لئے فرمایا گیا۔کہ رہبانیت اسلام میں نہیں۔اب جاننا چاہیئے جو صراط مستقیم علمی اور عملی سے غرض اصلی توحید علمی اور توحید علی ہے۔یعنی وہ توحید جو بذریعہ علم کے حاصل ہو اور وہ توحید جو بذریعہ عمل کے حاصل ہو۔پس یاد رکھنا چاہیئے جو قرآن شریف میں بجز توحید کے اور کوئی مقصود اصلی قرانہ نہیں دیا گیا اور باقی سب اس نے وسائل ہیں۔(تفسیر سوره فاتحه صد ۲۳ - ۲۳۷) انسان کی پیدائش کی اصل غرض۔عبادت الہی تمہار سے پیدا کرنے سے خدا تعالیٰ کی غرض یہ ہے کہ تم اس کی عبادت کرد - اور اس کے لئے بن جاؤ۔دنیا تمہاری مقصود بالذات نہ ہو۔میں اس لئے بار بار اس ایک امر کو بیان کرتا ہوں۔کہ میرے نزدیک یہی ایک بات ہے۔جس کے لئے انسان آیا ہے اور نہی بات ہے جس سے وہ دور پڑا ہوا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم دنیا کے کاروبار چھوڑ دو۔بیوی بچوں سے الگ ہو کر کسی جنگل یا پہاڑیں جا بیٹھو۔اسلام اس کو جائز نہیں