کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 51 of 162

کتابِ تعلیم — Page 51

اه "محبت کرنیوالے سے زیادہ اللہ تعالی اسے محبت کرتا ہے مجرم وہ ہے جو اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق کاٹ لیو ہے۔اس کو تو حکم تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کے لئے ہو جاتا اور صادقوں کے ساتھ ہو جاتا مگر وہ ہوا و ہوس کا بندہ بن کر رہا اور شریروں اور دشمنان خدا اور سول سے موافقت کر تا رہا۔گویا اس نے اپنے طرز عمل سے دکھا دیا کہ خدا تعالیٰ سے قطع تعلق کر لیا ہے۔یہ ایک عادۃ اللہ ہے کہ انسان جدھر قدم اُٹھاتا ہے اس کی مخالف جانب سے وہ دُور ہوتا جاتا ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الگ ہو کہ ہوا و ہوس نفسانی کا بندہ ہوتا ہے تو خدا اسے دُور ہوتا جاتا ہے۔اور جوں جوں اور ہر تعلقات بڑھتے ہیں اُدھر کم ہوتے ہیں۔یہ مشہور بات ہے۔دل را بدل رہیست۔پس اگر خدا تعالیٰ سے عملی طور پر بیزاری ظاہر کرتا ہے تو سمجھ لے کہ خدا تعالیٰ بھی اس سے بیزار ہے اور اگر خدا تعالے سے محبت کرتا ہے اور پانی کی طرح اس کی طرف جھکتا ہے تو سمجھ لے کہ وہ مہربان ہے۔محبت کرنے والے سے زیادہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے وہ وہ خدا ہے کہ اپنے محبوں پر برکات ناندل کرتا ہے اوران کو محسوس کرادیا ہے کہ خدا ان کے ساتھ ہے یہاں تک کہ ان کے کلام میں ان کے لبوں میں برکت رکھ دیتا ہے۔اور لوگ ان کے کپڑوں اور انکی ہر بات سے برکت پاتے ہیں۔امت محمدیہ میں اس کا بین ثبوت اس وقت تک موجود ہے کہ جو خدا کے لئے ہوتا ہے خدا اس کا ہو جاتا ہے۔