کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 160 of 162

کتابِ تعلیم — Page 160

14۔میرے پیار سے نہایت ہی پیارے خُدا خود کام سب تیرے سنوارے سراک نعمت ملے تجھ کو خدا سے نہ کچھ حاجت ہے تا ما سوا سے خدا کافی رہے ہر حال تیرا رہنے خوم سدا ہر بال تیرا خدا قرمنوں سے فارغ حال رکھے ہمیشہ مال سے پُر مال رکھے تبری اولاد کو دل شاد رکھے جہاں رکھے انہیں آباد رکھے ہمیشہ ہم سے ان کو بچائے ہمیشہ مال و دولت سے بڑھائے ر ہے دن رات ان کا عید وانگوں زبان و دل رہے تحمید وانگوں ر ہیں دل شاد سب ہی دو جہاں میں ملے برکت انہیں کون و مکاں میں در خدا سب کو سدا خوشنود رکھے مصیبت کو سدا نابود رکھے میاں قدسی دعا کر ہاں دعا کر ہاں اپنے رب کی مردم شنا کر دعائیں جو لکھی ہیں سب عطا ہوں یہ فیض حضرت رب الوراء ہوں