کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 152 of 162

کتابِ تعلیم — Page 152

۱۵۲ ۱۲ ازدواجی تعلق محبت کے انٹری کو وسیع کرتا ہے اداروں وسیع جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ ظلم اور شرارت کا برتاؤ رکھتا ہے ممکن نہیں کہ وہ دوستوں کے ساتھ بھی بھلائی کر سکے پس اصل جڑ شفاعت کی یہی محبت ہے جب کہ اس کے ساتھ فطرتی تعلق بھی ہو۔کیونکہ بجر فطرتی تعلق کے محبت کا کمال جو شرط شفاعت ہے غیر ممکن ہے۔اس تعلق کو انسانی فطرت میں داخل کرنے کے لئے توا کو علیحدہ پیدا نہ کیا۔بلکہ آدم کی میسلی سے ہی اس کو نکالا۔جیسا کہ قرآن شریف میں فرمایا ہے وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا (سورة نساء : ۲) یعنی آدم کے وجود میں سے ہی ہم نے اس کا جوڑا پیدا کیا۔جو ہوا ہے۔تا آدم کا یہ تعلق حوا اور اس کی اولاد سے طبعی ہو نہ بناوٹی۔اور یہ اس لئے کیا کہ تا آدم زادوں سے تعلق اور ہمدردی کو بقا ہو۔کیونکر طبی تعلق غیر منفک ہوتے ہیں۔مگر غیر طبعی تعلق کے لئے بقا نہیں ہے۔کیونکہ ان میں وہ باہمی کشش نہیں ہے۔جو طبیعی میں ہوتی ہے۔غرض خدا نے اس طرح پر دونوں قسم کے تعلق جو آدم کے لئے خدا سے اور بنی نوع سے ہونے چاہیئے تھے طبعی طور پر پیدا کئے۔پس اس تقریر سے صاف ظاہر ہے کہ کامل انسان جو جو شفیع ہونے کے لائق ہو وہی شخص ہو سکتا ہے جس نے ان دونوں تعلقوں سے کامل حصہ لیا ہو۔اور کوئی شخص بغیر ان ہر دو قسم کے کمال کے انسان