کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 143 of 162

کتابِ تعلیم — Page 143

۱۴۳ ہو وہ نہیں چاہتا کہ ایک دوسرے کو مار ہے۔اسلام بھی جہاں یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالی کا کوئی شریک نہ ہو وہاں اس کا یہ بھی منشا ہے کہ نوع انسان میں مودت اور وحدت ہو۔نماز میں جو جماعت کا زیادہ ثواب رکھا ہے اس میں یہی غرض ہے کہ وحدت پیدا ہوتی ہے اور پھر اس وحدت کو عملی رنگ میں لانے کی یہاں تک ہدایت اور تاکید ہے کہ باہم پاؤں بھی مسادی ہوں صف سیدھی ہو اور ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہوں۔اس سے مطلب یہ ہے کہ گویا ایک ہی انسان کا حکم رکھیں اور ایک کے انوار دوسرے میں سرایت کر سکیں۔وہ تمیز جس سے خودی اور خود غرضی پیدا ہوتی ہے نہ رہے۔( ملفوظات جلد چهارم ۵۵) سورہ فاتحہ میں تمام نوع انسان کی ہمدردی داخل ہے ی تمام تو دعا کے بارہ میں یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ میں دُعا سکھلائی ہے لینی اخدنا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - (الفاتحه : 4) اس میں تین لحاظ رکھنے چاہئیں : ۱۱) ایک یہ کہ تمام بنی نوع کو اس میں شریک رکھے۔(۲) تمام سلمانوں کو۔(۳) تیسر سے اُن حاضرین کو جو جماعت نماز میں داخل ہیں۔پس اس طرح کی نیت سے کل نوع انسان اس میں داخل ہوں گے