کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 138 of 162

کتابِ تعلیم — Page 138

۱۳ بھاری مطالبہ انسان کے ذمہ ہے۔حدیث صحیح میں آیا ہے کہ قیامت کے روز خدا تعالی کے نا کہ میں بھو کا تھا تم نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔ہمیں پیاسا تھا اور تو نے مجھے پانی نہ دیا میں بیمار تھا۔تم نے میری عبادت نہ کی جن لوگوں سے یہ سوال ہوگا وہ کہیں گے کہ اسے ہمارے رب تو کب بھو کا تھا جو ہم نے کھانا نہ دیا۔تو کب پیاسا تھا جو پانی نہ دیا اور ترکیب بیمار تھا جو تیری عیادت نہ کی۔پھر خدا تعالیٰ فرمائے گا کہ میرا فلاں بندہ جو ہے وہ ان باتوں کا محتاج تھا مگر تم نے اس کی کوئی ہمدردی نہ کی۔اس کی ہمیروی میری ہی ہمدردی تھی ایسا ہی ایک اور جماعت کو کہیگا کہ شاباش ! تم نے میری ہمدری کی۔میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا وغیرہ۔وہ جماعت عرض کرے گی کراسے ہمارے خدا ہم نے کب تیرے ساتھ ایسا کیا ہو تب اللہ تعالیٰ جواب دے گا کہ میر سے فلاں بندہ کے ساتھ جو تم نے ہمدردی کی وہ میری ہی ہمدردی تھی۔دراصل خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرنا بہت ہی بڑی بات ہے اور خدا تعالیٰ اس کو بہت پسند کرتا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ وہ اسکی اپنی ہمدردی ظاہر کرتا ہے۔عام طور پر دنیا میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ اگر کسی شخص کا خادم کسی اس کے دوست کے پاس جاوے اور وہ شخص اس کی خبر بھی نہ ہے تو کیا وہ آتا جس کا کہ وہ خادم ہے اس اپنے دوست سے خوش ہو گا ؟ کبھی نہیں۔حالانکہ اس کو تو کوئی تکلیف اس نے نہیں دی۔مگر نہیں۔اس نوکر کی خدمت اور اس کے ساتھ حسن سلوک گو یا مالک کے ساتھ حسن سلوک ہے۔خدا تعالی کو بھی اس طرح پر اس بات کی چڑ ہے کہ کوئی اس کی مخلوق سے سرد مہری برتے۔کیونکہ اس کو اپنی مخلوق بہت پیاری ہے۔پس جو شخص خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی