کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 128 of 162

کتابِ تعلیم — Page 128

IPA خداتعالی اس میں پیدا کرتا ہے وہ مومن کو قوت دیتی ہے۔ورنہ ہر ایک شخص فاقی لذت کا طالب اور شیطانی خیال اس پر غالب ہے۔مومن پر شیطان غالب نہیں آتا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے بیعت الموت کر چکا ہے۔شیطان پر وہی فتح پاتا ہے جو بیت الموت کرے جیسے کہ آپکے اشعار میں رقت ہے۔خدا تعالے آپ کے دل میں ایسی پہنی سچی رقت پیدا کرے۔ایک شخص جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں شاعر تھا اور ایمان نہیں لایا تھا۔ایک نفس پرست آدمی تھا لیکن بشعر اس کے مواحدانہ اور عارفا نہ تھے ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے اس کے شعر سنے۔نہایت پاکیزہ تھے۔آنحضرت بہت خوش ہوئے اور فرمایا :- ا مَن شِعْرَهُ وَكَفَرَ نَفْسَاء یعنی شعر اس کا ایمان لایا اور تنفس اس کا کافر ہوا۔خدا تعالیٰ آپ کے شعر اور آپ کے دل کو ایک ہی نور سے منور کرے۔۔۔۔۔۔۔۔دُعا میں بہت مشغول -- رہیں کہ تمام امن اور آرام خدا کی یاد میں ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۳ نومبر ۶۱۹۸۹ مکتوبات احمدیہ محنت جلد پنجم نیر سوم )