کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 119 of 162

کتابِ تعلیم — Page 119

119 نفس پر قابو کی مثال " کہتے ہیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ ایک دشمن سے لڑتے تھے اور محض خدا کے لئے لڑتے تھے۔آخر حضرت علی نے اس کو اپنے نیچے گرا لیا۔اور اس کے سینہ پر چڑھ بیٹھے۔اس نے جھٹ حضرت علی رند کے منہ پر تھوک دیا۔آپ فوراً اس کی چھاتی پر سے اتر آئے اور اسے چھوڑ دیا۔اس لئے کہ اب تک تو میں محض خدا تعالٰی کے لئے تیرے ساتھ لڑتا تھا۔لیکن اب جب کہ تو نے میرے منہ پر تھوک دیا تو میرے اپنے نفس کا بھی کچھ حصہ اس میں شریک ہو جاتا ہے۔پس میں نہیں چاہتا کہ اپنے نفس کے لئے تمہیں قتل کروں۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے نفس کے دشمن کو دشمن نہیں سمجھا۔ایسی فطرت اور عادت اپنے اندر پیدا کرنی چاہیے۔اگر نفسانی لانے اور اغراض کے لئے کسی کو رکھ دیتے اور عداوت کے سلسلوں کی طرح کرتے ہیں تو اس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والی بات کیا ہوگی " ( ملفوظات جلد چہارم ص ۲۳) نفس کو خُدا تعالے کے آگے ذبح کرنا یاد رہے کہ جسمانی خواہشیں اور شہوات انبیاء اور رسل میں بھی ہوتی