کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 118 of 162

کتابِ تعلیم — Page 118

14 دیدار الہی کیلئے یہاں کھو اس اور انھیں لے جائے بہشت کی لذات میں ایک اور بھی خوبی ہے جو دنیا کی لذتوں میں اور جسمانی لذتوں میں نہیں ہے۔مثلاً انسان روٹی کھاتا ہے تو دوسری لائیں اسے یاد نہیں رہتی ہیں۔مگر بہشت کی لذات ناصرف جسم ہی کیلئے ہوں گی۔بلکہ روح کے لئے بھی لذت بخش ہوں گی۔دونوں لذتیں اس میں اکٹھی ہوں گی اور پھر اس میں کوئی کثافت نہ ہوگی اور سب سے بڑھ کر جو لذت ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوگا۔مگر دیدار الہی کے لئے یہاں ہی سے انسان آنکھیں لے جا دے۔جو شخص یہاں تیاری نا کر کے جارے گا۔وہ وہاں محروم رہے گا۔چنانچہ فرمایا :- من كان في هذه اعلى فهو في الآخرة اعمى (الاسرى : ٣) اس کے یہ معنی نہیں کہ جو لوگ یہاں نا بینا اور اندھے ہیں وہ وہاں بھی اندھے ہوں گے۔نہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ دیدار الہی کے لئے یہاں سے حواس اور آنکھیں لے جاوے۔اور ان آنکھوں کے لئے ضرورت ہے تبتل کی، تزکیہ نفس کی اور یہ کہ خدا تعالیٰ کو سب پر مقدم کرد - خدا تعالیٰ کے ساتھ دیکھو ، سنو اور بولو۔اسی کا نام فنافی اللہ ہے۔اور جب تک یہ مقام اور درجہ حاصل نہیں ہوتا نجات نہیں۔( ملفوظات جلد چهارم ) اور