کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 109 of 162

کتابِ تعلیم — Page 109

1۔9 مراتب عالیہ کا موجب ہوتے ہیں۔کیوں کہ اس کا نصب العین دین ہوتا ہے۔اور دنیا ( اور اس کا مال وجاہ دین کا خادم ہوتا ہے۔پس اصل بات یہ ہے کہ دنیا مقصود بالذات نہ ہو۔بلکہ حصول دنیا میں اصل غرض دین ہو۔اور ایسے طور پر دنیا کو حاصل کیا جا و سے کہ وہ دین کی خادم ہو جیسے انسان کسی جگہ سے دوسری جگہ جانے کے واسطے سفر کی سواری اور نادراہ کو ساتھ لیتا ہے۔تو اس کی اصل غرض منزل مقصود پر پہنچنا ہوتا ہے نہ خود سواری اور راستہ کی ضروریات۔اسی طرح پر انسان دنیا کو حاصل کر سے مگر دین کا خادم سمجھ کر۔" ر تفسیر سورة البقره از حضرت مسیح موعود مت) رُوح کی رفاقت کے لئے جسم ناتواں کی از سر نو قوت کے لئے خطوط نفسانیہ کی ضرورت اندھیری رات سے بھی انسان کامل کو ایک مشابہت ہے کہ وہ باوجود غایت درجہ کے انقطاع اور تبتل کے جو اس کو منجانب اللہ حاصل ہے۔یہ حکمت و مصلحت اپنی اپنی نفس کی ظلمانی خواہشوں کی طرف بھی کبھی کبھی متوجہ ہو جاتا ہے۔لینے جو جو نفس کے حقوق انسان پر رکھے گئے ہیں جو بظا ہر نورانیت کے مخالف اور مزاحم معلوم ہوتے ہیں جیسے کھانا پینا، سونا اور بیوی کے حقوق ادا کرنا یا بچوں کی طرف التفات کرنا یہ سب حقوق بجالاتا ہے۔اور کچھ تھوڑی دیر کے لئے اس تاریخی کو