کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 6 of 46

کتاب محفوظ — Page 6

" قرآن مجید مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے۔فورٹ سنڈیمن کے واقعات کے تعلق سے یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ وہاں تحریف شدہ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کئے گئے۔میں نے اگرچہ اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس کام پر ممتاز علماء کو مقرر کیا ہے۔تاہم اب تک جو معلومات حاصل ہوتی ہیں ان کے مطابق قرآن شریف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی اس کی جرات کر سکتا ہے۔البتہ یہ ممکن ہے کہ کسی فرقہ یا مکتبہ فکر نے اپنے نقطہ نظر سے اس کا ترجمہ مختلف کیا ہو"۔نواب صاحب نے مزید فرمایا : جو لوگ یہ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخے تقسیم کئے گئے ہیں وہ دراصل غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود مسلمانوں کے ممتاز علماء نے اپنے اپنے نقطہ نظر سے قرآن پاک کے ترجمے ایک دوسرے سے مختلف کئے ہیں۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا عبد الحق محدث دہلوی اور مولانا مودودی نے قرآن پاک کے تراجم اپنی اپنی قسم اور علمی اور تحقیقی بھارت کے مطابق کئے ہیں۔ان کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ان لوگوں نے سرے سے قرآن پاک کو ہی تبدیل کر دیا ہے"۔روزنامه مشرق کوئٹہ۔۲۹ جولائی ۱۹۷۳ء) گورنر بلوچستان کے اس نہایت متوازن اور منصفانہ بیان سے جماعت احمدیہ کے خلاف اس کلیتہ جھوٹے اور ظالمانہ الزام کی قلعی کھل گئی اور عوام الناس پر حقیقت حال واضح ہو گئی۔لیکن اس کے باوجود عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اپنی ضد اور تعلی پر قائم رہتے ہوئے جماعت احمدیہ کے خلاف قطعی جھوٹے اور شرانگیز پراپیگنڈہ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔زیر نظر رسالہ بھی ایسے ہی جھوٹ کا پلندہ ہے جس کا ثبوت ہم آئندہ صفحات میں دیں گے۔-1- پہلا الزام : قرآنی الفاظ میں الہام اس الزام میں مصنف رسالہ نے پانچ آیات قرآنیہ کو درج کیا ہے جو حضرت مرزا