کتاب محفوظ — Page 43
خدا کے کلام لفظی یعنی قرآن مجید کا جھوٹا ہونا ممکن ہے اس کے لئے کافی بحث موجود ہے۔دیکھئے 1 لجهد المقل از صدر دیو بند صفحه ۴۴ بوادر النوادر از تھانوی صفحه ۲۱۰ و صفحه ۴۸۱ قرآن کو پاؤں تلے رکھنا جائز ہے " کسی عذر سے قرآن مجید کو قارورات میں ڈال دینا کفر نہیں، رخصت ہے اور کوئی اور چیز نہ ہو تو قرآن شریف کو پاؤں کے نیچے رکھ کر اونچے مکان سے کھانا اتار لینا درست ہے اور بوقت حاجت قرآن شریف کو کسی کے نیچے ڈال لیتا رہا ہے۔" تحریف اوراق صفحه ۴ بحوالہ وہابی نامه صفحه ۳۵) دیکھیں ! کھانے پر تو مولوی سے برداشت نہیں ہو سکتا۔نہ اسے قرآن دکھائی دیتا ہے نہ کچھ اور۔کھانا ضرور اتارنا ہے چاہے قرآن کریم کو پاؤں تلے روند نا بھی پڑے۔اب آخر میں ہم حضرت مرزا صاحب کی تحریرات میں سے چند نمونے قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کس طرح قرآن کریم پر فریفتہ تھے اور آپ کے جسم کا رواں رواں اس کے عشق سے سرشار تھا۔اور آپ کی روح اس کی محبت سے معمور و مخمور تھی۔آپ فرماتے ہیں:۔" قرآن شریف ایسا معجزہ ہے کہ نہ وہ اول مثل ہوا اور نہ آخر کبھی ہوگا۔اس کے فیوض و برکات کا در ہمیشہ جاری ہے اور وہ ہر زمانہ میں اسی طرح نمایاں اور درخشاں ہے جیسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت (ملفوظات جلد ۳ صفحه ۷ (۵) مسلماں ہے جمال و حسن قرآن نور جان ہر قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے