کتاب محفوظ — Page 42
حقیقت حال قارئین کرام ! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ اس رسالہ میں جو حملہ کا طریق اختیار کیا گیا ہے صاف بتا رہا ہے کہ یہ دیوبندی طرز تحریر ہے۔غلط معلومات، تحریف، تلبیس اور جھوٹے الزامات لگانا سب ان ہی کی ادائیں ہیں۔در اصل عوام کو دھوکہ دینے کی خاطر یہ اس طرح چور چور کی آوازیں بلند کر رہے ہیں جس طرح ایک چور لوگوں کی پکڑ سے بچنے کے لئے دوڑتا بھی چلا جاتا ہے اور چور چور کی آوازیں بھی بلند کرتا چلا جاتا ہے۔ان لوگوں کی طرف سے حضرت مرزا صاحب پر یہ الزام کہ نعوذ باللہ آپ نے قرآن کریم میں ردو بدل کیا ہے یا اس کی ہتک کی ہے، اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ کم ہی اس دور میں ایسا جھوٹ بولا گیا ہو گا ---- قرآن کریم کی مدح میں اور قرآن کریم کی شان میں آپ کا نظم و نثر پر مشتمل ، عربی، اردو اور فارسی میں کلام غیر معمولی عظمت کا حامل ہے اور قرآن کے عشق سے لبریز آپ کی تحریرات پڑھ کر انسان وجد میں آجاتا ہے۔ان تحریرات میں سے نمونہ چند پیش کرنے سے قبل ہم بڑے افسوس کے ساتھ یہ عرض کرتے ہیں کہ یہ دیوبندی علماء ہی ہیں کہ جنہوں نے بارہا ایسے ایسے خوفناک رنگ میں قرآن کریم کی گستاخی کی ہے کہ ان کی عبارتیں پڑھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔محض چند نمونے پیش کئے جاتے ہیں تاکہ قارئین خود فیصلہ کر لیں کہ دراصل جور کون ہے۔چنانچہ ملاحظہ فرمائیں۔: بحالت خواب قرآن پر پیشاب کرنا اچھا ہے ایک شخص نے کہا کہ ”میں نے ایسا خواب دیکھا ہے کہ مجھے اندیشہ ہے کہ میرا ایمان نہ جاتا رہے۔حضرت نے فرمایا بیان تو کرو۔ان صاحب نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ قرآن مجید پر پیشاب کر رہا ہوں۔حضرت نے فرمایا یہ تو بہت اچھا خواب ہے۔" (افاضات یومیہ تھانوی صفحه ۱۳۳ فتاوی رشیدیہ صفحہ ۱۰۹ و مزید الجید تھانوی صفحه ۶۲۱ سطر ۲۳)