خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 76 of 682

خطبات وقف جدید — Page 76

76 حضرت مصلح موعود اکھینچ دے دیا لیکن تحریک جدید روپیہ باہر نہ بھیج سکی تو گورنمنٹ کے نزدیک بھی محکمہ کی سبکی ہوگی اور مبلغ بھی الگ تکلیف اٹھائیں گے۔وقف جدید کے چندہ میں بھی ابھی دس بارہ ہزار روپیہ کی کمی ہے دوستوں کو اس کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔پچھلے سال انھوں نے نسبتاً بہت اچھا کام کیا تھا اگر اس سال بھی انھیں رو پیل جائے تو امید ہے اگلے سال وہ اور بھی اچھا کام کر سکیں گے۔پس میں دونوں محکموں کے متعلق چندہ کی تحریک کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان دونوں تحریکات میں چندہ دے کر خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔میں نے تحریک جدید کے متعلق اس غلط فہمی کا ازالہ کر دیا ہے کہ چونکہ ایکسچینج نہیں ملتا اس لئے تحریک جدید کے وعدے کرنے اور پھر ان کی وصولی میں کچھ دیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔میں نے بتایا ہے کہ اس میں بڑا سخت حرج ہے علاوہ اس کے کہ ہماری گورنمنٹ میں سبکی ہوگی ہمارے مبلغ بھی بے بس ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ آج دھوپ نکل آئی ہے اگر یہ دھوپ کچھ دن اور بھی نکلی رہی تو امید ہے فصلیں اچھی ہو جائیں گی۔دوست خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر یہ بھی ادا کریں اور دعائیں بھی کریں کہ خدا تعالیٰ اپنے اس فضل کو جاری رکھے اور اسلام کی اشاعت کے لئے مالی امداد کے وعدے کر کے اس فضل کو جذب کرنے کی کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس سال کو پچھلے سال سے ہزاروں گنا اچھا کر دے۔امید ہے کہ دوست ان باتوں کا خیال رکھیں گے اور اپنے وعدوں کو بڑھا کر اسلام کی ترقی اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کریں گے۔الفضل 19 فروری 1959)