خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 585 of 682

خطبات وقف جدید — Page 585

585 حضرت خلیفة المسح الامس ای الله: س ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ نے جو قربانیوں کے نمونے قائم کئے ہیں ان کے نظارے بھی عجیب ہیں۔آج بھی ہمیں جو قربانیوں کے نظارے نظر آتے ہیں جیسا کہ میں نے کہا کہ بڑوں کی تربیت کا اثر ہوتا ہے ، یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی اپنی اولاد کی تربیت اور ان کے لئے دعاؤں کا نتیجہ ہے اور سب سے بڑھ کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی جماعت کے لئے دعاؤں کی وجہ سے ہے۔جس درد سے آپ نے اپنی جماعت کی تربیت کرنے کی کوشش کی ہے جن کا ذکر حضور علیہ السلام کی تحریرات میں مختلف جگہ پر ملتا ہے اور جس تڑپ کے ساتھ آپ نے اپنی جماعت کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے دعائیں کی ہیں، تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے دعائیں کی ہیں۔یہ وہی پھل ہیں جو ہم کھا رہے ہیں۔مردہ درخت انہیں دعاؤں کے طفیل ہرے ہورہے ہیں جن میں بزرگوں کی اولا دیں بھی شامل ہیں اور نئے آنے والے بھی شامل ہیں۔ایک دور دراز علاقے کا آدمی جو عیسائیت سے اسلام قبول کرتا ہے اور پھر قربانیوں میں اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ میں ہر وقت قربانی کرتا رہوں اور اگر بس چلے تو کسی کو آگے آنے ہی نہ دوں۔تو یہ سب کچھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوت قدسی اور دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے۔آپ کے زمانے میں یہ قربانیوں کے معیار قائم ہوئے جن کی آگے جاگ لگتی چلی جارہی ہے۔اسلئے اگر یہ معیار قائم کرنے ہیں تو اس زمانے کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والوں ، اپنے اندر اس قوت قدسی سے پاک تبدیلی پیدا کرنے والوں کے بھی جو ذکر ہیں ان کا ذکر چلتا رہنا چاہیے تا کہ ان بزرگوں کے لئے بھی دعا کی تحریک ہو اور ہمیں بھی یہ احساس رہے کہ یہ پاک نمونے نہ صرف اپنے اندر قائم رکھنے ہیں، بلکہ اپنی نسلوں کے اندر بھی پیدا کرنے ہیں۔اب ان پاک نمونوں میں سے چند ایک کا میں ذکر کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ۔” ایسا ہی مباہلہ کے بعد جبی فی اللہ شیخ رحمت اللہ صاحب نے مالی اعانت سے بہت سا بوجھ ہمارے درویش خانہ کا اٹھایا ہے۔میں خیال کرتا ہوں کہ سیٹھ صاحب ( حاجی سیٹھ عبدالرحمن اللہ رکھا صاحب مدراس کے تاجر تھے ) موصوف سے بعد نمبر دوم پر شیخ صاحب ہیں جو محبت اور اخلاص سے بھرے ہوئے ہیں۔شیخ صاحب موصوف اس راہ میں دو ہزار سے زیادہ روپیہ دے چکے ہوں گے اور ہر ایک طور سے وہ خدمت میں حاضر ہیں ( اس زمانے میں دو ہزار کی بڑی ویلیوValue تھی) اور اپنی طاقت اور وسعت سے زیادہ خدمت میں سرگرم ہیں۔ایسا ہی بعض میرے مخلص دوستوں نے