خطبات وقف جدید — Page 555
555 حضرت خلیفة المسیح الرابع جماعت میں پیدا ہونے والی غیر معمولی وسعت کے پیش نظر 27 دسمبر 1985 ء کو میں نے اس تحریک کو پوری دنیا کیلئے وسیع کردیا اور آج خدا تعالیٰ کے فضل سے 111 ممالک اس تحریک میں شامل ہو چکے ہیں۔وقف جدید کا 45 واں سال 31 دسمبر 2002ء کو اختتام پذیر ہوا اور ہم یکم جنوری 2003 ء سے وقف جدید کے 46 ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق 31 دسمبر 2002 ء تک خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کی کل وصولی 15لاکھ 2 ہزار پاؤنڈ ہے۔یہ وصولی گزشتہ سال کی وصولی سے ایک لاکھ 24 ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔وقف جدید میں شامل ہونے والے مخلصین کی تعداد 3 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔اب تعداد میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت نمایاں اضافہ ہے اور اس تعداد کے نتیجے میں بہت برکت ملے گی ان لوگوں کو۔گزشتہ سال کی نسبت ان مخلصین کی تعداد میں 45 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔اختتام پذیر ہونے والے سال میں وقف جدید کے میدان میں دنیا بھر کی جماعتوں میں پاکستان سبقت لے گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ۔اور اس طرح پاکستان اول امریکہ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔جبکہ گزشتہ سالوں سے امریکہ پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر آیا کرتا تھا۔گزشتہ سال انگلستان کی جماعت نے تیسرے نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب بھی انگلستان ہی نے یہ اعزاز برقرار رکھا ہے اور جرمنی چوتھے نمبر پر ہے۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلی دس جماعتیں : پاکستان نمبر ایک ہے ،امریکہ نمبر دو، برطانیہ نمبر تین۔جرمنی چار، کینیڈا پانچویں نمبر پر ، بھارت چھٹے نمبر پر انڈونیشیا ساتویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ آٹھویں نمبر پر جیم نویں نمبر پر اور ماریشس دسویں نمبر پر۔اسی طرح ہالینڈ ، ناروے ،فرانس اور سعودی عرب کو بھی پہلے سے بڑھ کر قربانی کی توفیق مل رہی ہے۔پاکستان کی جماعتوں میں وقف جدید کی مجموعی وصولی کے لحاظ سے پہلی تین جماعتیں یہ ہیں : لا ہور اول ، یہ بھی بڑی بات ہے کہ لاہور اول آیا ہے کراچی اور ر بوہ دونوں کو پیچھے چھوڑ گیا ہے، اللہ تعالیٰ یہ اعزاز مبارک کرے۔کراچی دوم ہے اور ر بوہ سوم۔پاکستان میں چندہ بالغان میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلے دس اضلاع : اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، میر پور خاص، سرگودہا، گجرات اور بہاولنگر۔پاکستان میں دفتر اطفال میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلے دس اضلاع یہ ہیں : سیالکوٹ، حیرت ہوئی ہے یہ بھی۔سیالکوٹ دفتر اطفال میں نمبر ایک آگیا ہے۔اسلام آباد ، سانگھڑ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، میر پور خاص، شیخو پورہ، فیصل آباد،سرگودہا اور حیدرآباد۔