خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 546 of 682

خطبات وقف جدید — Page 546

546 حضرت خلیفة المسیح الرابع یعنی دستر خوانوں کا پس خوردہ میری خوراک ہوا کرتا تھا یعنی آپ کی کوئی دلچسپی نہیں تھی گھر کی چیزوں میں اور کھانے میں۔دستر خوان سے ان کے جو بچتا تھا وہ ان کی والدہ یا والد آپ کے لئے بھجوا دیا کرتے تھے اور اس میں سے بھی آپ غرباء میں تقسیم کر دیا کرتے تھے۔بسا اوقات ایسا ہوا ہے کہ جیب میں چنے ڈالے ہوئے ہیں روٹی اپنی غریبوں کو دے دی اور وہی چنے کھا کے گزارہ کیا۔آج کہتے ہیں دیکھو کتنے گھروں کو میں کھلانے والا بن گیا ہوں۔اب سب دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر جاری ہیں ان کا حساب کریں تو بلاشبہ لاکھوں بلکہ اب کروڑوں ایسے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس لنگر سے لقمے کھا رہے ہیں جو خدمت خلق کی وجہ سے آپ نے خدا کی خاطر جاری کیا۔الہام نومبر 1881ء۔محرم 1299 ہجری کی پہلی یا دوسری تاریخ میں ہم کو خواب میں یہ دکھائی دیا کہ کسی صاحب نے مدد کتاب کیلئے پچاس روپیہ روانہ کئے ہیں۔“ اب یہ دلچسپ بات ہے کہ اسی رات ایک آریہ (لالہ شرمیت ) صاحب نے بھی ہمارے لئے خواب دیکھی کہ کسی نے مدد کتاب کیلئے ہزار روپیہ روانہ کیا ہے۔اور جب انہوں نے خواب بیان کی تو ہم نے اسی وقت ان کو اپنی خواب بھی سنا دی اور یہ بھی کہہ دیا کہ تمہاری خواب میں انیس حصے جھوٹ مل گیا ہے اور یہ اسی کی سزا ہے کہ تم ہندو اور دین اسلام سے خارج ہو۔شاید ان کو گراں ہی گزرا ہو گا مگر بات سچی تھی جس کی سچائی پانچویں یا چھٹی محرم میں ظہور میں آگئی یعنی پنجم یا ششم محرم الحرام میں مبلغ پچاس روپیہ، جن کو جونا گڑھ سے شیخ محمد بہاؤ الدین صاحب مدارالمہام ریاست نے کتاب کیلئے بھیجا تھا، کئی لوگوں اور ایک آریہ کے روبرو پہنچ گئے۔والحمد للہ علی ذلک۔“ (براہین احمدیہ حصہ سوم، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 284،283، حاشیہ در حاشیہ نمبر 1) 3 جون 1903ء کا الہام ہے: " إِنِّى مَعَكَ وَ مَعَ اَهْلِكَ - إِنِّي مَعَ كَثُرَةِ رِزْقِكَ - یقیناً میں تیرے ساتھ اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔میں تیرے کثرت رزق کے ساتھ ہوں۔پھر 3 مارچ 1905ء۔( تذکره صفحه 393) وہ رات جس کے بعد جمعہ 3 مارچ 1905 ء ہے ایک بجنے کے بعد 35 منٹ اس