خطبات وقف جدید — Page 48
48 حضرت مصلح موعود ایک مرکز قائم کر دیا جائے۔لا بینی میں جو مرکز کھولا گیا ہے اس کے ذریعہ اب تک چار آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت قبول کر چکے ہیں اور ڈیڑھ سو آدمی احمدیت میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔یہ لوگ ادنی اقوام میں سے ہیں جن کو امریکن لوگ عیسائی بنا رہے ہیں۔اگر پندرہ سولہ دن کے عرصہ میں ایک مرکز نے 154 آدمی تیار کر دیئے ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ مہینے میں تین سو آدمی شامل ہو جائے گا۔مگر یہ تعداد ابھی کم ہے۔ہماری سکیم یہ ہے کہ ہر مرکز سال میں پانچ ہزار آدمیوں کو اسلام پر پختہ کرے۔اور ان کی اصلاح اور تعلیم کے کام کو مکمل کرے۔اس وقت تک 370 کے قریب وقف کی درخواستیں آچکی ہیں اگر 370 جگہ مراکز قائم کر دیئے جائیں اور ہر مرکز کے ذریعہ پانچ ہزار آدمی سالانہ اسلامی تعلیم پر پختگی حاصل کر کے سلسلہ میں شامل ہو تو ایک سال میں 18 لاکھ پچاس ہزار آدمی اسلام کی حقیقی تعلیم سے روشناس ہوسکتا ہے اور ان کے اندر ایک نئی زندگی اور بیداری پیدا ہوسکتی ہے اتنے عرصے میں امید ہے کہ یہ تحریک اور بھی ترقی کر جائے گی اور کئی نئے مقامات پر بھی مرکز کھل جائیں گے۔یہ تحریک میں نے جلسہ سالانہ میں کی تھی مگر اس وقت لوگ اسے پوری طرح سمجھے نہیں۔اب آہستہ آہستہ لوگ اس کی اہمیت سے واقف ہو رہے ہیں۔اگر سال ڈیڑھ سال میں 370 کی بجائے آٹھ سو یا ہزار واقفین ہو جائیں اور ہر واقف کے ذریعہ پانچ ہزار آدمی سالانہ اسلامی تعلیم سے آگاہ ہو کر اس پر مضبوطی سے قائم ہونے لگے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ان کے ذریعہ پچاس لاکھ آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال اسلامی تعلیم پر پختہ ہوتا چلا جائے گا اور اسلام اور قرآن کی محبت ان کے دلوں میں قائم ہو جائے گی اور دو تین سال میں تو امید ہے کہ یہ تعداد انشاء اللہ کروڑوں تک پہنچ جائے گی۔(روز نامه الفضل ربوہ 10 اپریل 1958 ء صفحہ 2)