خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 503 of 682

خطبات وقف جدید — Page 503

503 حضرت خلیفہ مسیح الرابع اضافے کی باتیں کر رہے ہیں۔کئی ایسے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے بھی ہیں جن کی نظر ہمیشہ اعتراض کی خاطر ہوتی ہے اور ہر خوشی کی بات سن کر اسے بدی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے دس لاکھ بیاسی ہزار پاؤنڈ کی باتیں کر رہا ہوں اور اگر چہ دنیا کی سب کرنسیوں کے مطابق اس میں بھی کچھ کمی کے پہلو آئے ہیں لیکن نسبتا بہت کم۔اب میں آپ سے عرض کرتا ہوں کہ 1982ء میں جب اللہ تعالیٰ نے مجھے منصب خلافت پر نافذ فرمایا اس وقت دنیا کے سارے چندوں کو ملا کر ، پاکستان اور دنیا بھر کی جماعتوں کے پورے چندوں کو ملا کر (اگر یہ انہیں روپوں میں لکھا ہوا ہے تو وہ نہیں مجھے چاہیے۔انہوں نے اس وقت کے چندے کا حساب رکھ کر اسے روپوں میں ہی بیان کیا ہے ) یہ مجموعی قربانی کا کل پانچ کروڑ پینتالیس لاکھ بنتا تھا۔جب وقف جدید بیرون کا اجرا ہوا اس وقت پہلے سال وقف جدید بیرون کی کل وصولی گیارہ لاکھ چھیالیس ہزار روپے تھی۔اب باوجود میرے زور دینے کے کہ پاؤنڈوں میں ہونی چاہیے یہ مبارک ظفر صاحب کا شوق ہے زیادہ دکھانے کا اس لئے وہ ضرور روپوں میں باتیں کر دیتے ہیں۔جب داؤ لگے روپے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔بہر حال اب ہمیں یہی رپورٹ سنی ہوگی جو میرے سامنے ہے۔وہ یہ موازنہ دکھانا چاہتے ہیں کہ 85ء میں وقف جدید بیرون کا جب اجرا ہوا تو اس وقت پہلے سال وقف جدید بیرون کی کل وصولی گیارہ لاکھ چھیالیس ہزار روپے تھی۔آج خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید بیرون کا چندہ پانچ کروڑ تر اسی لاکھ روپے ہو چکا ہے۔یعنی گیارہ لاکھ کو آپ جو بھی سمجھیں اور پانچ کروڑ میں سے جتنی چاہیں کم کر دیں۔پھر بھی اتنا نمایاں اضافہ ہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو پیش نظر رکھ کے بھی اس کی کوئی توجیہ، دنیا میں کوئی مثال نہیں پیش کر سکتا کہ اضافہ نہیں ہوا کیونکہ روپے کی قیمت گر گئی۔جتنی چاہوگر الو مگر گیارہ لاکھ کے مقابل پر پانچ کروڑ تر اسی لاکھ کی تعداد کو تم کسی طرح نظر انداز نہیں کر سکتے۔جو مجموعی وصولی کے لحاظ سے جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر کی پہلی دس جماعتیں ہیں ان میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ امریکہ امسال بھی اول رہا اور امریکہ کے بعد پاکستان نمبر دو ہے اور یہ پاکستان کو بڑا اعزاز ہے۔انتہائی مخالفانہ حالات کے باوجود اس چندے میں انہوں نے ایک ذرہ بھی کمی نہیں کی۔جرمنی کی تیسری پوزیشن جو پہلے نمبر ایک اور پھر دو اور پھر اب تین ہوا ہے اسی طرح مستحکم ہے اور ان کی مجبوری ہے۔اب آپ لوگ زبردستی وقف جدید کا چندہ بڑھانے کی خاطر اپنے باقی چندوں کو کم نہ کریں وہ نظام بگڑ جائے گا۔اللہ نے آپ کو تیسری پوزیشن عطا فرمائی ہے بہت بڑی چیز ہے۔اس دوڑ میں تیسرا گھوڑا ہونا بھی بڑی بات ہے کیونکہ عام طور پر اول ، دوم، سوم کا اعلان کیا جاتا ہے۔چوتھے نمبر پر