خطبات وقف جدید — Page 502
502 حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کوائف آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔الحمد لله وقف جدید کا چالیسواں سال خدا تعالیٰ کے بہت سے فضلوں کو سمیٹ کر 31 دسمبر 1997ء کو اختتام پذیر ہو گیا ہے اور اب ہم وقف جدید کے اکتالیسویں سال میں داخل ہورہے ہیں۔پہلے بہت سے کوائف بیان کئے جاتے تھے اعدادو شمار کی صورت میں جن کو اکثر لوگ سمجھتے نہیں تھے اور جو سامنے بیٹھے ہیں ان کی آنکھوں سے یہ میں سمجھ لیتا تھا کہ کچھ نیند کی طرف مائل ہورہے ہیں کیونکہ اعدادو شمر کو جذب کرنا اور سمجھنا یہ اچھے تعلیم یافتہ آدمیوں میں سے بھی سب کو نصیب نہیں ہوا کرتا یہ ایک خاص ملکہ ہے جس کے نتیجے میں آپ اعداد و شمار کو فوراً اخذ کر کے سمجھ لیتے ہیں اور اس لئے اب میں نے ایسے اعدادوشمار کا ذکر کرنا چھوڑ دیا ہے جن کو سمجھانے میں مجھے دقت ہو، جن کو سمجھنے میں آپ کو وقت ہو۔آخری فائدہ۔کچھ بھی نہیں ہوگا۔اب وہ باتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جن کا تعلق آخری فائدے سے ہے۔سب سے پہلے تو نظام میں ایک تبدیلی کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں۔جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب کروڑ سے زیادہ احمدی نئے شامل ہو چکے ہیں اور ان کے متعلق ہماری طرف سے جو تربیت کے نظام جاری ہورہے ہیں ابھی تک پوری طرح ان کی کفالت نہیں کر رہے۔اگر ہم نے وقف جدید میں بھی انکی طرف پوری توجہ کی ہوتی تو ان کے ایمان اور اخلاص کو بڑھانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ تھا اس لئے اب ہر جماعت میں نئے آنیوالوں کے لئے وقف جدید کا ایک الگ سیکریٹری مقرر ہو۔وہ خالصہ ان پہ کام کرے خواہ ایک آنہ بھی ہو وہ بھی قبول کیا جائے۔لیکن کثرت کے ساتھ وقف جدید میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں نئے آنیوالوں میں سے اضافہ ہو۔اس کے نتیجے میں ہماری یہ جو فہرست ہے لاکھوں کی بجائے اگلے چند سال میں کروڑ تک پہنچ جائے گی اور وقف جدید کا یہ فیض بہت بڑا فیض ہوگا جو فیض عام ہوگا اور آئندہ رہتے زمانوں تک کے لئے وقف جدید کا یہ احسان بنی نوع انسان کو پہنچتا رہے گا۔پس آج سے اپنی جماعت میں ایک پورے سیکریٹری وقف جدید برائے نو مبائعین مقرر کریں اور دوسرے سیکریٹری وقف جدید جو ہیں ان کا تعلق پہلوں کی تعداد بڑھانا ، ان کے بچوں کی فکر کرنا، بڑھتی ہوئی آمدنیوں کے مطابق وقف جدید کے چندے کو بڑھانا یہ کام ہوگا اور یہ کام الگ چلے تو امید ہے اگلے سال انشاء اللہ اس کے بڑے دلچسپ نتائج آپ کے سامنے آئیں گے۔رپورٹوں کے مطابق جو اس وقت وقف جدید کی صورت ہے 1997ء کے اختتام تک خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے دس لاکھ بیاسی ہزار تین سو اٹھانوے پاؤنڈ وصولی ہوئی ہے 10,82,398 پاؤنڈ ، روپوں میں میں نے اس لئے بات نہیں کی کہ روپوں میں یہ تعداد بہت بڑھ جائے گی لیکن یہ وہ کرنسی ہے جو سالہا سال سے مستحکم ہے اور کوئی یہ اعتراض نہیں کر سکتا کہ پاکستانی روپے کی قیمت گرگئی ہے آپ یونہی