خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 43 of 682

خطبات وقف جدید — Page 43

43 حضرت مصلح موعود خطبہ جمعہ فرموده 28 فروری 1958 بمقام کراچی تشہد اور تعوذ اورسورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ اس سال ایک وقف جدید کی تحریک کی گئی ہے۔جس کے ذریعے تمام ملک میں رشد و اصلاح کے کام کو وسیع کرنے کے لئے واقفین زندگی بھجوائے جارہے ہیں۔اب تک یہ واقفین ربوہ سے پشاور ڈویژن، ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن میں بھجوائے گئے ہیں نیز خیر پور ڈویژن میں بھی اور حیدر آباد ڈویژن میں بھی بعض واقفین بھیجے گئے ہیں۔میں نے چوہدری عبداللہ خان صاحب سے جو یہاں کی جماعت کے امیر ہیں کہا ہے کہ وہ ایک ایسا انسپکٹر مقرر کریں جو اس طرز سے نواب شاہ تک کے علاقہ کا دورہ کرے اور معلمین کے کام کی نگرانی کیا کرے آخر جو معلم جاتے ہیں ان کے کام کی نگرانی کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔مگر بجائے اس کے کہ ربوہ سے انسپکٹر بھجوایا جائے میں جانتا ہوں کہ کراچی سے ایک انسپکٹر نواب شاہ تک کے علاقہ کو سنبھال لے اور تمام مقامات کا دورہ کرے۔وہ کہتے تھے کہ اس غرض کے لئے ایک انسپکٹر وقف جدید مقرر کر دیا جائے گا۔میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو اس غرض کے لئے پیش کریں اگر ادھر سے نواب شاہ تک کے علاقہ کی نگرانی کراچی کرے تو ربوہ سے نواب شاہ تک کے علاقہ کی ہم خود نگرانی کر لیں گے۔اس کے بعد ہم ایک انسپکٹر صوبہ سرحد سے مانگ لیں گے جو مردان ، نوشہرہ ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد وغیرہ کا کام سنبھال لے گا۔اس طرح نگرانی کا کام دو تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر خرچ بہت کم ہو جائے گا۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ چوہدری صاحب سے تعاون کریں۔یہ اتنا تھوڑا علاقہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مہینہ میں ایک دو دن کے اندراندر تمام علاقہ کو دیکھا جاسکتا ہے اور اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ سلسلہ کا خرچ بہت سا بچ جائے گا۔اگر ربوہ سے انسپکٹر چلے تو کراچی تک تھرڈ کلاس میں بھی 21 روپے خرچ ہو جاتے ہیں اور اب تو ریل کے کرایوں پر ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے جس سے کرایہ میں اور بھی زیادتی ہوگئی ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر ہم وہاں سے انسپکٹر بھجوائیں تو اس کے آنے جانے میں پچاس روپے لگ جائیں گے لیکن اگر یہاں سے کوئی آدمی چلا جائے اور وہ نواب شاہ تک کے علاقہ کی نگرانی کرے تو خرچ میں بہت سی تخفیف ہو جائے گی دوسرے کام جلدی جلدی ہونے لگے گا۔وہاں سے انسپکٹر آئے تو ہمیں