خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 345 of 682

خطبات وقف جدید — Page 345

345 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے نزدیک قربانی کے لحاظ سے آگے ہے اسے اللہ اپنی جزا میں بھی آگے رکھے اور جو پیچھے رہ گئے ہیں ان کو آگے بڑھائے اور صف اول کی قربانی کرنے والوں میں شامل فرمائے۔جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے جماعتوں کی طرف سے اطلاعات ہمیں ملی ہیں اس کیمطابق جس ترتیب سے میں اب یہ نام پڑھوں گا یہ درست ہے۔صرف ایک شکوے کی بات یہ ہے کہ بیرونی جماعتوں نے بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوائف بھیجوانے میں بہت سستی کی ہے اور اب یہ فہرست بھی جو میں پڑھ کر سناؤں گا اس میں بھی کئی خامیاں ہوں گی کیونکہ ہمیں بر وقت اطلاع نہیں مل سکی تو اگر کوئی جماعت زیادہ قربانی کرنے والی تھی اور فہرست کے لحاظ سے پیچھے رہ گئی ہے تو اسمیں ان کے اپنے نظام کا قصور ہے انہوں نے بروقت اطلاع کیوں نہیں دی۔بہر حال جو اطلاعیں ملی ہیں ان کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے برطانیہ کی جماعت سر فہرست ہے جس نے سال گزشتہ میں گیارہ ہزار پونڈ وقف جدید میں ادا کیسے دوسرے درجہ پر جرمنی کی جماعت ہے جس نے نو ہزار آٹھ سو ایک پونڈ زادا کئے تیسرے درجہ پر امریکہ کی جماعت ہے جس نے چھ ہزار پانچ سو بائیس پونڈ زاد کئے پھر ماریشس کا نمبر آتا ہے جس نے دو ہزار ایک سو اٹھانوے پونڈز ادا کئے اور پھر کینیڈا ہے جس نے دو ہزار تیئیس پونڈز ادا کئے۔کینیڈا کی کچھ سمجھ نہیں آئی یہ کیسے ہوا کیونکہ عام طور پر وہ مالی قربانی میں امریکہ سے پیچھے نہیں ہے اور ہر دوسری تحریک میں خدا کے فضل سے نہ صرف یہ کہ امریکہ سے پیچھے قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ آگے بڑھنے کا رجحان پایا جارہا ہے اس لئے ہو سکتا ہے انکی انتظامیہ کا قصور ہو یا وقف جدید کے سیکرٹری کا قصور ہو وہ سارا سال غافل رہا ہولیکن جیسا تاثر کینیڈا کا یہاں پیدا ہو رہا ہے ویسا نہیں ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس طرف وہ مزید توجہ کریں گے۔انڈو نیشیا ایک ہزار پانچ صد بائیس پونڈ ز، ناروے ایک ہزار تین سو چھیانوے پونڈ ز ، وہ چھوٹی جماعتیں ہیں جو بعد میں آکر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں ان میں ناروے بھی خدا کے فضل سے شامل ہے۔ناروے ہر جہت سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی کر رہا ہے لیکن اس پہلو سے سوئٹزر لینڈ ، ناروے کو بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے کیونکہ سوئٹزر لینڈ کی جماعت ناروے کی جماعت کے مقابل پر تعداد کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے لیکن وقف جدید کے چندے میں انہوں نے رپورٹ کے مطابق ایک ہزار دوسو پونڈز ادا کئے تھے۔ڈنمارک نے ایک ہزارستاون پونڈ ز اس مد میں ادا کئے ہیں۔بہر حال یہ مختصر رپورٹ بھی نامکمل ہے لیکن ایک تھوڑی سی تصویر آپ کے سامنے رکھ دی ہے کہ وقف جدید کے چندوں کی طرف بیرونی دنیا میں کس قد رتوجہ ہورہی ہے پہلے بھی میں نے یہ بات سمجھائی تھی کہ بیرونی دنیا میں وقف جدید کی جو تحریک ہے اسکی دو وجوہات ہیں اول یہ کہ ہر نیکی میں حصہ لینے اور شامل ہونے کا موقعہ پانے کی انسان کے دل میں تمنا ہوتی