خطبات وقف جدید — Page 319
319 حضرت خلیفتہ المسح الرابع عورتوں کا رونا ایک محاورہ ہے کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ عورتوں میں بھی بعض بہت بڑی بڑی ہمت والی عورتیں ہوا کرتی ہیں جن کے رونے میں کمزوری اور شکست کی کوئی علامت نہیں ہوتی اور بعض ایسے ایسے مرد بھی ہوا کرتے ہیں جن کا رونا واقعہ عورتوں کا رونا ہوتا ہے۔چنانچہ پین کا آخری بد نصیب مسلمان بادشاہ جب سپین سے جدا ہور ہا تھا اور سپین میں اس کی اور مسلمانوں کی شکست زیادہ تر اسی کی وجہ سے ہوئی تھی ، وہ اس کا ذمہ دار تھا تو جب اس نے پہاڑی کی آخری چوٹی سے مڑ کر غرناطہ کی طرف دیکھا تو اسکی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔اس وقت اس کی ماں نے اسے کہا کہ جس چیز کو تمہاری تلوار روک نہیں سکی اب آنسو بہا کر اپنی ذلت کا اظہار کیوں کر رہے ہو۔تمہارے آنسو تمہیں وہ چیز واپس نہیں دے سکیں گے۔وہ عورت تھی اور اس کا رونا اور نوعیت کا رونا تھا وہ مرد تھا مگر اس کا رونا اور نوعیت کا رونا تھا۔پس مومن کا غم اس کے ارادوں اور حوصلوں میں کمی پیدا کرنے کیلئے نہیں آیا کرتا بلکہ نئی مہمیز لگاتا ہے۔جس طرح گھوڑا جب تھکنے لگے تو سوار اسے مہمیز لگاتا ہے تو وہ اچانک پھر دوبارہ مستعدی کے ساتھ اپنا سفر پہلے کی سی شان اور تیز رفتاری کے ساتھ شروع کر دیتا ہے اسی طرح غم کے مواقع مومن کے لئے مہمیز لگانے کیلئے آیا کرتے ہیں۔اور اسی پہلو سے جماعت سے توقع ہے اور اب تک جماعت نے خدا کے فضل سے جس رنگ میں بُرے حالات کا مقابلہ کیا ہے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جماعت اسی نوع کی جماعت ہے جس کا قرآن کریم نے رجال کے لفظ سے اظہار فرمایا ہے رِجَالٌ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ ( النور : 38) یہ مرد ہیں جو کسی چیز کے نتیجہ میں بھی خدا کے ذکر سے غافل نہیں ہوتے۔ان کو بھی دنیا کی مصروفیات ہیں لیکن مصروفیت میں ان پر غالب نہیں آتیں۔دوسری اور بھی کئی جگہوں پر قرآن کریم نے مومنوں کی شان رجال کے لفظ کے نیچے بیان فرمائی ہے۔پس جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے رجال کی جماعت ہے جس کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے۔پس وہ لوگ جو غم کا اظہار کرتے ہیں ان میں سے بعض اگر غم سے مغلوب ہیں یا طبیعت میں کمزوری پیدا ہوتی ہے تو میں ان کو متنبہ کرتا ہوں کہ ہر گز یہ مومن کی شان نہیں ہے۔مومن کی آنکھوں کا پانی تو فولاد کی آپ کی طرح ہوا کرتا ہے۔وہ کیچڑ پر برس کر کیچڑ کو نرم کرنے کی طرح نہیں بلکہ وہ آب جسے فولاد کی آب کہا جاتا ہے اُسے اور زیادہ قوت بخشنے والا پانی ہوا کرتا ہے۔پہلے کی نسبت اس میں اور زیادہ طاقت اور مقابلے کی شدت پیدا کر دیتا ہے۔جہاں تک وقت کے بدلنے کا تعلق ہے سالوں کے بدلنے کا تعلق ہے یہ ایک جاری وساری نظام ہے۔اگر چہ ہم نے مختلف جگہوں پر سنگ ہائے میل لگا دیتے ہیں یا خدا تعالیٰ نے ہماری خاطر یہ سنگ ہائے