خطبات وقف جدید — Page 279
279 حضرت خلیفہ امسیح الرابع پس اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ فطرت عطا فرمائی ہے تو آپ تصور نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ کا رد عمل کس قسم کا ہوتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے مختلف طریق پر ہمیں سمجھایا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ ایک معمولی سی حرکت کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ اسے ایک لامتناہی حرکت میں تبدیل فرما دیتا ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں اپنے فضل جاری فرماتا ہے کہ آپ نہ تو گن سکتے اور نہ ہی انہیں سمیٹ سکتے ہیں۔جہاں تک پاکستان کے حالات کا تعلق ہے ان کے فیض سے ہی آپ میں روحانی تبدیلیاں ہو رہی ہیں یعنی اگر آپ غور کریں تو ان ساری ترقیات کا منبع اور مرکز پاکستان میں پیدا ہونے والا دکھ ہے۔اسل عَشَى اَنْ تَكْرَهُوا شَيْاَوَّ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ (البقرہ: 217 ) کا ایک عجیب منظر ہم دیکھ رہے ہیں۔جس طرح تمام دنیا کی توانائی اس نظام شمسی یعنی سورج سے نازل ہورہی ہے اسی طرح ہر قسم کی توانائی کے بعض مراکز ہوا کرتے ہیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام دنیا کی جماعت احمدیہ میں جو توانائی پھیل رہی ہے اس کا مرکز پاکستانی احمد یوں کے دکھوں میں ہے۔فرانس کے ایک مقامی باشندے جو خدا کے فضل سے مخلص احمدی ہیں انہوں نے ایک سوال کیا جس کے جواب میں میں انہیں سمجھا رہا تھا کہ اس دور میں خدا تعالیٰ نے کس کس قسم کے فضل فرمائے ہیں۔تو میں چند نمونے انہیں بتا رہا تھا تو میں نے انہیں یہ بتایا کہ خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، اور دیگر تنظیموں کی طرف سے بہت کوششیں کی گئیں لیکن کئی نو جوان بیچارے ایسے تھے جو اپنی طبیعت کے لحاظ سے قابو ہی نہیں آتے تھے اور وہ کبھی نماز کے قریب نہیں پھٹکا کرتے تھے۔آخر ہر قوم میں کمزور ہوتے ہیں ہمارے اندر بھی کمزور تھے لیکن کوشش کے باوجود ہماری پیش نہیں جاتی تھی۔میں نے انہیں بتایا کہ اب خدا تعالیٰ کا یہ فضل دیکھیں کہ ہم نوجوانوں میں ایسی تبدیلی کیسے پیدا کر سکتے تھے ہمارا تو اختیار ہی نہیں تھا، مگر اب ایسے نو جوانوں کے خطوط کی تعداد سینکڑوں بلکہ ہزار کے لگ بھگ ہو گئی ہے جنہوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ ہم جو نماز کے قریب بھی نہیں پھٹکا کرتے تھے اب تہجد گزار ہو گئے ہیں۔جب میں یہ واقعہ انہیں بتا رہا تھا تو اللہ تعالیٰ نے انکے از دیا دایمان کیلئے یہ سامان پیدا فرما دیا کہ میرے پہلو میں دائیں طرف بیٹھا ہوا ایک نو جوان یک دم بول پڑا کہ میں بھی ان میں سے ہی ہوں، میرا بھی یہی حال تھا، مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں تہجد پڑھتا ہوں اور چندوں میں آگے آگیا ہوں ، قربانیوں میں آگے بڑھنے لگا ہوں تبلیغ کا شوق مجھ میں پیدا ہو گیا ہے۔اس پر وہ فرانسیسی احمدی نوجوان یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ خدا تعالیٰ کس طرح گواہ بھی فوراً پیدا فرما دیتا ہے۔پاکستان میں اس قسم کی تبدیلیاں بہت زیادہ ہیں کیونکہ وہ اس توانائی کے مرکز کے قریب تر بسنے والے لوگ ہیں غموں کی جو شدت وہ محسوس کرتے ہیں ، جو تمازت ان کے دلوں پر پڑ رہی ہے، آپ تو دور