خطبات وقف جدید — Page 21
21 24 حضرت مصلح موعود سید نا حضرت مصلح موعود کا پیغام احباب جماعت کے نام میں نے اس سال 27 دسمبر کو ارشاد و اصلاح کی ایک اہم تحریک پیش کی تھی۔جس کے دو حصے تھے۔ایک وقف اور ایک چندہ۔چندہ میں نے کہا تھا گولازمی نہیں لیکن ہر احمدی کوشش کرے کہ چھ روپے چندہ سالانہ یکمشت یا بارہ اقساط میں دیا کرے ہماری جماعت میں آسانی سے ایک لاکھ آدمی ایسا پیدا ہو سکتا ہے اور اگر وہ ایسا کریں تو رشد و اصلاح کی تحریک کو ہم بڑی آسانی کے ساتھ ڈھاکہ سے کراچی تک اور کراچی سے ملتان اور لا ہور ہوتے ہوئے راولپنڈی کے راستہ سے پشاور اور ہزارہ کی وادیوں میں پھیلا سکتے ہیں۔وقف جدید کی تحریک گودیر سے شروع ہوئی۔مگر خدا کے فضل سے شروع ہوگئی ہے۔میرے اس خطبہ کے بعد پانچ درخواستیں آچکی ہیں۔جن میں سے دو مولوی فاضل اور میٹرک ہیں اور ایک معمولی تعلیم کا آدمی ہے۔میں نے جلسہ میں بتایا تھا کہ ہم پانچویں جماعت کے آدمی کو بھی اس کام کے لئے لے سکتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کہ ایسا نوجوان کسی زیادہ تعلیم یافتہ آدمی کے ساتھ لگا دیا جائے گا۔مدرسہ احمدیہ میں جوار دو کا کورس شروع ہے اس کے مکمل ہونے میں ابھی پانچ سال لگیں گے۔جس کے بعد انشاء اللہ پچاس طالب علم ہمیں مل جائیں گے پرائمری پاس ہماری جماعت میں اب بھی پچاس ساٹھ ہزار آدمی موجود ہے۔لیکن وہ آگے نہیں بڑھ رہا اور ستی دکھا رہا ہے۔اور خدا تعالیٰ کو چیلنج کر رہا ہے کہ اس کو بدل کر اس کی جگہ اور آدمی پیدا کرے مگر چندہ کا معاملہ جو وقف سے بہت ستا تھا اس کے لئے ایک درخواست بھی نہیں آئی۔حالانکہ ایک لاکھ آدمی کی درخواست کی ضرورت تھی۔یہ کام خدا تعالے کا ہے اور ضرور پورا ہو کر رہے گا۔میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں کپڑے بیچنے پڑیں میں اس فرض کو تب بھی پورا کروں گا۔اگر جماعت کا ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے تو خدا تعالیٰ ان لوگوں کو الگ کر دے گا جو میر اساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کے لئے فرشتے آسمان سے اتارے گا۔پس میں اتمام حجت کے لئے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں تا کہ مالی امداد کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو اور وقف کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو مجھے اس کام کیلئے ایک ایسے چست آدمی کی بھی ضرورت ہے جو سارے پنجاب کا دورہ کر کے ان نئے اسکولوں کا معائنہ کر کے رپورٹ کرتا رہے۔اور انسپکر تعلیم کے طور پر کام کرے اگر کوئی اس کام کا اہل ہو تو وہ بھی اپنے آپ کو پیش کرے۔اس کام کیلئے ایسا آدمی کافی ہے جو