خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 263 of 682

خطبات وقف جدید — Page 263

263 حضرت خلیفتہ مسیح الرابع وَإِنِّي مَعَكُمْ يَانُجَبَاءَ الْعَرَبِ بِالْقَلْبِ وَالرُّوحِ، وَإِنَّ رَبِّي قَدْ بَشَّرَنِي فِي الْعَرَبِ وَالْهَمَنِى أَنْ أُمَوِّنَهُمْ وَارِيَهُمْ طَرِيقَهُمْ وَأَصْلِحَ لَهُمْ شُئُونَهُمْ وَسَتَجِدُونَنِي فِي هَذَا الْأَمْرِانُ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الْفَائِزِينَ أَيُّهَا الْاعِزَّةُ : إِنَّ الرَّبَّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدْ تَجَلَّى عَلَيَّ لِتَابِيْدِ الْإِسْلَامِ وَ تَجْدِيدِهِ بِأَخَصَّ التَّجَلِيَّاتِ وَ مَنَحَ عَلَيَّ وَابِلَ الْبَرَكَاتِ وَأَنْعَمَ عَلَيَّ بِأَنْوَاعِ الاِ نْعَامَاتِ، بَشَّرَ نِي فِي وَقْتِ عَبُوسِ لِلَّا سَلَامٍ وَعَيْشِ بُؤْسِ لَا مَّةِ خَيْرِ الْآنَامِ بِالتَّفَضُّلَاتِ وَالْفُتُوحَاتِ وَ التَّابِيدَاتِ فَصَبَوْتُ إِلَى اَشْرَاكِكُمُ يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ فِي هَدَ النِّعَمِ وَكُنْتُ لِهَذَا الْيَوْمِ مِنَ الْمُتَشَرِّفِينَ فَهَلْ تَرْغَبُونَ اَنْ تَلْحَقُوا بِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ؟ ( حمامة البشر گی۔روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 181 تا 183) فرماتے ہیں کہ خالص عربوں میں سے کچھ لوگ میری طرف مائل ہوئے اور انہوں نے سچائی وصدق وصفا سے میری بیعت کی۔میں نے ان میں اخلاص کا نور اور صدق کی علامت دیکھی اور ایسی حقیقت دیکھی جو مختلف قسم کی سعادتوں کی جامع ہے۔اور وہ عمدہ معرفت سے متصف ہیں۔بلکہ بعض علم و ادب میں فیض یافتہ ہیں۔اور قوم کے مشہور لوگ ہیں اور اسے نجباء عرب ! میں قلب اور روح کے ساتھ تمہارے ساتھ ہوں اور میرے رب نے مجھے عربوں کے بارہ میں بشارت دی ہے اور مجھے الہام کیا کہ میں ان کی روحانی خوراک کا سامان کروں۔اور انہیں ان کا صحیح راستہ بتاؤں اور ان کے حالات ٹھیک کروں اور انشاء اللہ تعالیٰ اس معاملہ میں تو مجھے کامیاب ہوتا پائے گا۔اے میرے عزیزو! اللہ تبارک و تعالیٰ نے مجھ پر تائید اسلام اور اس کی تجدید کیلئے تجلی فرمائی اور یہ خاص قسم کی تجلی تھی۔اور مجھے برکات کی بارش عطا کی۔اور مختلف قسم کے انعامات سے مجھے نوازا۔اور سخت پریشانی کے وقت میں مجھے اسلام کے لئے بشارت دی گئی۔جبکہ خیر الا نام کی امت سخت تنگ حالات میں زندگی بسر کر رہی تھی۔یہ بشارات مختلف قسم کے فضلوں اور فتوحات اور تائیدات پر مشتمل تھیں پس میں نے چاہا کہ اے معشر العرب ! تم کو بھی ان نعمتوں میں شریک کروں اور میں اس دن کا منتظر ہوں۔پس کیا تم پسند کرو گے کہ مجھ سے اللہ رب العالمین کی خاطر مل جاؤ ؟ پھر آپ فرماتے ہیں: وَإِنِّي أَرى أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يَدْخُلُونَ أَفْوَاجًا فِى حِزْبِ اللَّهِ الْقَادِرِ الْمُخْتَارِ وَ هَذَا مِنْ رَّبِّ السَّمَاءِ وَعَجِيْبٌ فِي أَعْيُنِ أَهْلِ الْأَرْضِينَ۔نور الحق حصه دوم صفحه (11) اور میں دیکھتا ہوں کہ اہل مکہ خدائے قادر کے گروہ میں فوج در فوج داخل ہو جائیں گے اور یہ