خطبات وقف جدید — Page 230
230 حضرت خلیفہ المسح الثالث جلدی نہ کرو۔“ یہ فقرہ اس لئے کہا ہے کہ پیچھے سے مضمون ہی ایک ایسا آرہا ہے ضروری تھا یہ فقرہ کہنا۔و کسی کی نسبت لعنت میں جلدی نہ کرو کہ بہتیری بدظنیاں جھوٹی ہیں اور بہتری لعنتیں اپنے ہی پر پڑتی ہیں۔سنبھل کر قدم رکھو اور خوب پڑتال کر کے کوئی کام کرو اور خدا سے مدد مانگو کیونکہ تم اندھے ہو۔ایسا نہ ہو کہ عادل کو ظالم ٹھیراؤ اور صادق کو کا ذب خیال کرو۔اس طرح تم اپنے خدا کو ناراض کر دو اور تمہارے سب نیک اعمال حبط ہو جاویں۔“ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد نمبر 19 ص31) اور اسی کو لعنت کہتے ہیں سب اعمال نیک اعمال جو ہیں وہ حبط ہو جائیں۔تو وقف جدید کا جو کام ہے وہ تربیت کرنا ہے۔اور تربیت میں آداب سکھلانا بھی ہے اور اخلاق سکھانا بھی ہے۔اور آداب و اخلاق سکھانے کیلئے بُری عادتوں کو چھڑوانا بد عقائد کو مٹاکر صحیح عقائد کا قائم کرنا ہے اور بدخلقی کو مٹا کر اخلاق فاضلہ قائم کرنا ہے۔یہ ایک تنظیم ہے اس کو پیسے کی بھی ضرورت ہے جو گوشوارہ مجھے دیا گیا وقف جدید کے آمد وخرچ کا اس سے پتہ لگتا ہے کہ چار مدیں ہیں ان کی۔دو چھوٹی سی ہیں انکومیں چھوڑ رہا ہوں وہ ہیں بھی ہنگامی نوعیت کی۔مستقل مدیں ہیں ایک تو چندہ جماعت بالغان۔بالغان کا نام اس لئے رکھا گیا کہ ایک وقت میں اطفال کیلئے علیحدہ دفتر کھول دیا گیا۔اس میں قریباً پچاس ہزار کی زیادتی ہے جو اس سال میں جو 31 دسمبر 1979ء کوختم ہوا۔کل آمد چندہ بالغان میں 4,63,171 ہے اور دفتر اطفال میں 8,921 کی زیادتی ہے۔تھوڑی تھوڑی زیادتیاں ہیں۔لیکن میں نے بتایا کہ معلموں کی بہت ضرورت ہے اور ایک زائد چیز اب میں جو پہلے میں نے بات کرتے ہوئے نہیں بتائی وہ یہ کہ جب میں نے یہ کہا کہ ہر احمدی بچہ جو ہے وہ کم از کم میٹرک تک پڑھا ہوا ہونا چاہیے تو پہلے جو شرط معلمین کیلئے ، وقف جدید کے معلمین کے لئے غالبا نہیں تھی، مجھے صحیح نہیں پتہ لیکن میرا خیال ہے کہ نہیں تھی۔اگر نہیں تھی تو اب یہ شرط ضرور لگا دیں کہ آئندہ جو لئے جائیں وہ کم از کم میٹرک پاس ہوں۔اور اگر پہلے سے ہی ہے تو ٹھیک ہے۔۔اور دوسری بات اس ضمن میں یہ ہے کہ خالی میٹرک نہ ہو بلکہ تھرڈ ڈویژن میٹرک نہ ہوسیکنڈ ڈویژن کا کم از کم ہو۔اور اس کے اندر یہ قوت اور یہ استعداد ہو کہ جب وقف جدید کا نظام اس کے اخلاص کی چھپی ہوئی تاروں کو حرکت میں لائے اسکی جو خوابیدہ قوتیں ہیں وہ بیدار ہونے والی ہوں یعنی نکھد نہ ہو۔کر دینا چاہیے فارغ کر دینا چاہیے۔کہیں اور جاکے اپنے پیسے کمائے اور خدمت خلق کا جذبہ اور خدمت خلق کرنے کا جوش اس میں یا موجود ہو یا پیدا کیا جاسکے۔جس معلم میں خدمت خلق کا جذ بہ نہیں اور اس کے لئے ہر وقت