خطبات وقف جدید — Page 218
218 حضرت خلیفہ المسح الثالث اقتباس از خطاب جلسه سالانه فرمودہ 27 دسمبر 1978ء) حضور انور اپنے خطاب میں وقف جدید کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وقف جدید اللہ کا فضل ہے، بڑا اچھا کام کر رہی ہے۔ایک کام جو بڑا پیا را وہ کر رہے ہیں وہ ہندوؤں میں اور بت پرستوں میں تبلیغ کا ہے اور آہستہ آہستہ یہ بت پرست اور خدائے واحد و یگانہ کو نہ ماننے والے جو قبیلے ہیں یہ خدائے واحد و یگانہ کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔اور سینکڑوں کی تعداد میں اسلام لا چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صداقت اسلام کے متعلق تحقیق میں مشغول ہیں۔دوست دعا کریں اللہ کرے انکو بھی اسلام کا نور حاصل ہو۔وقف جدید کی ایک فری ڈسپنسری ہے وہ بھی بڑا اچھا کام کر رہی ہے۔(غیر مطبوعه )