خطبات وقف جدید — Page 197
197 حضرت خلیفہ امسح الثالث احمدیہ نے اس قسم کے حالات میں بھی اپنے کام کے ایک حصہ کو 25 فیصد آگے بڑھانے کی توفیق پائی وہاں ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ اس سے ہم راضی نہیں۔ہماری نگاہ مومنانہ راضی نہیں ، ہماری فراست راضی نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے سمندر موجزن ہیں۔ہم ان میں سے اپنی کوششوں اور دعاؤں کے نتیجہ میں اپنا حصہ پاتے ہیں مگر اس میں بہت زیادہ حصہ ہمارے لیے قابل حصول ہے جس کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو بڑھانا ہے۔اس لیے جہاں آج میں وقف جدید انجمن احمدیہ کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں وہاں میں جماعت احمدیہ کو اس طرف بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی تدبیر کو اور تیز کرو اور اپنی دعاؤں کو اور زیادہ بڑھاؤ۔تضرع اور عاجزی پیدا کرو۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کرو تا کہ ہمیں وہ مقصد حاصل ہو جائے جس کے لیے ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔ہماری دائیں طرف سے بھی ہمارے کانوں میں (غیر اللہ کی ) آواز پڑتی ہے اور بائیں طرف سے بھی ہمارے کانوں میں (غیر اللہ کی ) آواز پڑتی ہے لیکن ہمیں حکم یہ ہے کہ نہ تم دائیں طرف سے آنے والی آوازوں کی طرف متوجہ ہو کر اپنے اوقات اور کوششوں کو ضائع کرو اور نہ اپنی بائیں طرف سے آنے والی آوازوں کی طرف متوجہ ہو کر اپنی کوششوں اور تدبیروں کو ضائع کرو بلکہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ایک سیدھی راہ بتائی ہے شاہراہ غلبہ اسلام کی تمہیں معرفت عطا کی ہے اور تمہیں اس پر کھڑا کیا ہے اور تمہیں اپنے فضل سے اُس پر چلایا ہے تم سید ھے اس شاہراہ اسلام پر چلتے چلے جاؤ نہ دائیں طرف جھکو اور نہ بائیں طرف بھٹکو بلکہ سیدھے چلتے چلے جاؤ اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کرتے چلے جاؤ۔اس نئے سال میں ہماری یہ انتہائی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے سے آگے ہی بڑھتے چلے جائیں۔حالات خواہ کچھ بھی ہوں وہ ہمارے راستے میں روک نہیں بنتے نہ وہ ہماری رفتار کوست کرتے ہیں بلکہ جیسا کہ پہلے ہوتا چلا آیا ہے وہ ہماری رفتار کو اور تیز کرتے ہیں۔خدا کرے یہ آنے والا سال نہ صرف وقف جدید کی اس کوشش میں بلکہ جماعت احمدیہ کی ہر کوشش میں پہلے سے زیادہ برکت بخشے اور ہمارا ہر قدم پہلے سے زیادہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو جذب کرنے والا ہو اور پہلے سے زیادہ اسلام کی ترقی کے سامان پیدا کرنے والا ہو۔آمین۔کھانسی پھر شروع ہوگئی ہے دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر بیماری سے محفوظ رکھے۔الفضل ربوه 17 جنوری 1975ء)۔۔۔۔۔۔