خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 185 of 682

خطبات وقف جدید — Page 185

185 حضرت خلیفتہ امسح الثالث امکان ہے اور فیل ہونے کا بھی امکان ہے لیکن دوسری زندگی میں ترقیات کے امکانات تو ہیں مگر نا کامی کا کوئی امکان نہیں اس لئے ہم اسے دار الابتلاء یا امتحان کی دنیا نہیں کہہ سکتے وہاں بھی ترقیات ہوں گی۔بہر حال ایک سال گزرا خدا کے فضل سے اور اسکی رحمتوں سے نزول بارش کی طرح اسکی نعمتوں کے نزول کے ہم نے نظارے دیکھے۔ہمارے دل اس کی حمد سے لبریز ہیں اور ہم نہایت عاجزی کے ساتھ اپنے رب کے حضور جھکتے اور کہتے ہیں۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ لیکن ہم ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ تو نے ہمارے دل میں جو آگے ہی آگے بڑھنے کی خواہش پیدا کی ہے اس کیلئے تو نے ہمیں یہ دعا سکھائی إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تجھ سے عاجزانہ دعا کرتے ہیں۔اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اے ہمارے خدا تو ہماری دعا کو قبول کر اور کسی منزل کو ہماری اس دنیوی زندگی میں ہماری آخری منزل نہ بنادے۔ہماری آخری منزل تو موت کا دن ہے جب اس دنیا سے ہم دوسری دنیا میں داخل ہو جائیں گے۔جب پردہ نہیں رہے گا کیونکہ تیرے جلوے ظاہر ہو کر ہمنور ہو کر ، روشن ہو کر اور حجابات سے مبرا ہو کر ہمارے سامنے آئیں گے۔اس وقت تک تو ہماری طاقتوں میں اضافہ کرتا چلا جا اور اپنے فضلوں میں جو ہم پر تیری طرف سے نازل ہوں اضافہ کرتا چلا جا۔ہر دن جو ہم پر چڑھے پہلے دن سے زیادہ مبارک ہو۔ہر جمعہ جو ہماری زندگیوں میں آئے اس میں ہمیں پہلے جمعہ سے زیادہ رحمتوں کے سمیٹنے کی توفیق ملے اور ہر جلسہ جو پہلے جلسہ کے بعد آئے اس میں ہم تیرے فضلوں اور تیری رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ دیکھنے والے ہوں۔إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی ایک بنیاد بھی قائم ہورہی ہو کہ مزید طاقتیں ملیں گی۔مزید قربانیوں کی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ کے پہلے سے بھی بڑھ کر فضل نازل ہوں گے اور رحمتیں نازل ہوں گی سب کچھ اس کی منشا اور اسی کے حکم سے ہو سکتا ہے۔ہم عاجز بندے عاجزانہ اُسی کے حضور جھکتے اور ہمارے دل کی گہرائیوں سے نکلتا ہے۔إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ، إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ، إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ، خدا تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول کرے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: ایک اعلان بھی کرنا چاہتا ہوں جمعہ کے روز بہت سے دوستوں کی سہولت کے مد نظر میں خطبہ اور نماز کے علاوہ کسی اور کام کیلئے اپنے بھائیوں کو مسجد میں رو کے نہیں رکھتا۔سوائے اس کے کہ کوئی بہت ضروری بات ہو اس لئے جمعہ کے دن میں نماز کے بعد نکاحوں کا اعلان نہیں کیا کرتا چونکہ آج ایسا جمعہ ہے کہ ضرورت حلقہ کی وجہ سے ہم نے نمازیں جمع کرنی ہیں اسلئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو نکاحوں کے اعلانات ہونے ہیں ( بہت سے فارم نکاح کے اعلان کیلئے دفتر میں آئے ہوئے ہیں ) ان نکاحوں کا اعلان میں گھڑی کے وقت کے مطابق چار بجے مسجد مبارک میں کروں گا جن