خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 83 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 83

خطبات طاہر جلد ۹ 83 خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۹۰ء بارہ میں کیوں خدا تعالیٰ پر لوگ بے اعتمادی کرتے ہیں۔جماعت کا سوسالہ تحربہ ہے اور چودہ سوسال پہلے کی پہلی صدی کا بھی یہی تجربہ تھا کہ جن لوگوں نے خدا کی راہ میں خرچ کیا ہے خدا تعالیٰ نے ان کو بے حساب عطا فرمایا ہے پس اگر وہ ہمت دکھا ئیں اور عزم کر لیں تو ہرگز مشکل نہیں ہے کہ جو بیرونی مددان کو ملے ، اس سے ایک اور مسجد بنالیں لیکن یہ مسجد وہ خود اپنی ہی توفیق سے بنا سکیں۔آخر پر ایک دعا میں ان کو دے سکتا ہوں اور اس دعا میں آپ لوگ بھی شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جرمنی کے مزدور نو جوانوں کے دل مستعار کر دے۔ایسی عظیم الشان قربانی کرنے والی جماعت ہے کہ دل دیکھ کر عش عش کر اٹھتا ہے۔وہاں میں نے سو مساجد کی تحریک کی تھی اور میں جانتا ہوں کہ جرمنی کے اکثر نوجوان غریب ہیں۔ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو سرشیال“ کہلاتی ہے اس پر پل رہے ہیں لیکن اس حیرت انگیز جذبے کے ساتھ انہوں نے لبیک کہا ہے کہ دل عش عش کر اٹھتا ہے۔بعض دفعہ خط پڑھتے ہوئے میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی حمد کے آنسو کہ اس نے کیسی عظیم الشان جماعت عطا کی ہے۔غریب لوگ ایسے بھی ہیں جو فاقہ کش ہیں۔جو ایک کمرے میں دس دس کا خاندان لئے بیٹھے ہیں لیکن جب سے سو مساجد کی تحریک کی ہے ان کو لگن لگ گئی ہے کہ کس طرح ہم خدا کی راہ میں چندہ دیں تا کہ ہماری جماعت اس تحریک کو پورا کرنے میں سرخرو ہو سکے اور ہم خلیفہ وقت کا دل خوش کر سکیں کہ دیکھیں ! آپ نے سو مساجد کا کہا تھا ، ہم نے سومساجد بنادی ہیں اور بہت ہی منظم منصوبے کے ساتھ بڑے عمدہ طریق پر وہاں یہ پروگرام بنایا جارہا ہے کہ آئندہ دس سال کے اندر خدا تعالیٰ توفیق دے تو وہاں سو مساجد ہو جائیں اور یہ یورپ کا پہلا ملک ہوگا جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو سو مساجد بنانے کی توفیق ملے گی۔پس امریکہ کو اس سے سبق لینا چاہئے اور جیسا کہ میں نے دعا دی ہے کہ اگر اس صاحب حیثیت جماعت کو جرمنی کے غریب نو جوانوں کا دل مل جائے تو بہت بڑی دولت ہے اور اس دولت کے ساتھ پھر وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنی ساری مالی مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے خوب فرمایا کہ غنی وہ نہیں ہے جس کے پاس مال و دولت زیادہ ہو غنی وہ ہے جس کا دل امیر ہو۔اللہ تعالیٰ ساری جماعت کو ظاہری غنا بھی عطا کرے اور باطنی غنی بھی عطا فرمائے۔