خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 78
خطبات طاہر جلد ۹ 78 خطبه جمعه ۲ار فروری ۱۹۹۰ء علاقوں میں کچھ کمزوری ہے لیکن اس کا برعکس درست نہیں ہے۔یہ کہنا غلط ہے کہ باقی لوگ اچھے ہیں اور یہ بُرے ہیں۔یہ مراد نہیں ہے۔وجہ یہ ہے کہ افریقہ میں غربت اتنی زیادہ ہے اور اس قدر شدید اقتصادی بحران ہے کہ بعض ممالک میں تو حکومتیں اتنا غریب ہو چکی ہیں کہ اپنے ماتحتوں کو اپنے نوکروں کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔مثلاً مالی سے مجھے وہاں کے امیر صاحب کا یہ خط ملا کہ یہاں بعض لوگوں نے غربت سے تنگ آکے ، جو حکومت کے ملازمین تھے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم ہڑتال کرتے ہیں کیونکہ چھ مہینے سے ان کو تنخواہ نہیں ملی۔وہ غریب لوگ پتہ نہیں کس طرح زندہ اور کس طرح گزارا کر رہے ہیں۔تو جب اس کی اطلاع مالی کے پریزیڈنٹ صاحب کو پہنچی تو انہوں نے اعلان کیا کہ مجھے بھی ہڑتال میں شامل کر لو میں نے بھی چھ مہینے سے تنخواہ نہیں لی۔جس بیچارے غریب ملک کا یہ حال ہو، وہاں توقع رکھنا کہ وہ اپنی ضروریات خود پوری کر لیں گے، یہ درست نہیں ہے عالمگیر جماعت ہیں ہم اور وحدانیت کا اور ملی توحید کا یہ مطلب بھی ہے کہ بحیثیت ایک عالمی جماعت کے ہم اپنی ضروریات خود پوری کرتے رہیں گے اور ہماری ضروریات پوری کرنے کیلئے خدا کفیل ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ جماعت ہر ملک میں فی ذاتہ خود کفیل ہو سکتی ہے۔ہوگی انشاء اللہ۔لیکن بعض صورتوں میں بعض وقتوں میں ایسا نہیں ہو سکتا۔پس افریقہ کے لئے جو تحریک تھی وہ اس وجہ سے تھی کہ غیر معمولی مالی بحران کا شکار حکومتیں ہیں اور وہاں کے عوام الناس بہت ہی مفلوک الحال ہو چکے ہیں۔امیر بھی ہیں لیکن غریب بہت زیادہ اور بہت ہی دردناک حالات کا سامنا کرنے والے اس لئے لازم بیرونی جماعتوں کو ان کی ضرورتیں پورا کرنی ہوں گی۔ہندوستان میں یہ حالت تو نہیں لیکن ہندوستان میں احمدیت کی طرف غیر معمولی توجہ پیدا ہوگئی ہے اور وہ توجہ اتنی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے کہ ہندوستان کی جماعتیں ان ضرورتوں کو پورا کرنے کی فی الحال اہلیت نہیں رکھتیں لیکن ایک پہلو سے ہندوستان کی جماعتوں میں یہ احساس پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ میرا تاثر یہ ہے کہ وہ جتنی اہلیت رکھتی ہیں اتنا پیش نہیں کر رہیں بعض علاقوں کے متعلق جب میں نے خصوصیت سے توجہ دی تو ان کا چندہ غیر معمولی طور پر بڑھا پھر میں نے مختلف پہلوؤں سے ہندوستان کی مختلف جماعتوں کا جائزہ لیا تو مجھے معلوم ہوا کہ ابھی بہت سی جماعتوں میں گنجائش موجود ہے۔بعض صوبوں میں جہاں نسبتا زیادہ غربت ہے اور ملازم پیشہ غریب