خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 648 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 648

خطبات طاہر جلد ۹ 648 خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۹۰ء ۳۳ ہزار نقد پیش کر دیا اور ابھی وہ تحریک جاری ہے اور پھیلتی چلی جارہی ہے۔ہندو اخباروں نے ہندوستان کے ہندوؤں کو متنبہ کیا اور کہا اس کو معمولی بات نہ سمجھو۔آج چاہئے کہ ہم خلیفہ قادیان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے لوگوں اور اپنے اپنے علاقوں میں اسی قسم کے جذبے پیدا کریں اسی قسم کی تحریکیں کریں۔اس طرح مذاہب زندہ ہوا کرتے ہیں، اس طرح قربانیاں ہیں جو نئے نئے رنگ لاتی ہیں اور قوموں کو غیر معمولی طور پر قوت بخشتی اور آگے بڑھاتی ہیں۔بہر حال مختلف الفاظ میں مسلمان معاند اخباروں نے بھی اور تائید کرنے والے شریف اخباروں نے بھی اسی طرح ہندو، عیسائی اور دیگر اخباروں نے اس تحریک کا بہت سخت نوٹس لیا۔تعریفی رنگ میں بھی بہت بڑا نوٹس لیا اور مخالفت کے رنگ میں بھی بہت بڑا نوٹس لیا اور زیرک لوگ سمجھ گئے کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، اس کے بہت بڑے اور عظیم الشان نتائج ظاہر ہونے والے ہیں۔جہاں تک واقفین کا تعلق ہے حضرت مصلح موعودؓ کی تحریک کے نتیجے میں نو جوانوں کا جو پہلا دستہ دنیا میں پھیلایا گیا ان کے نام میں آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں کیونکہ آج ہم میں سے بہت کم ایسے ہیں جو تاریخ احمدیت پڑھنے کا شوق یا وقت رکھتے ہیں یا نہیں تاریخ احمد بیت جومولوی دوست محمد صاحب نے بڑی محنت سے لکھنی شروع کی ہوئی ہے اس کی جلدیں ہی مہیا ہیں یا دستیاب ہیں تو اس پہلو سے کبھی کبھی پرانی تاریخ کو دو ہرا دینا چاہئے تا کہ نئی نسل کے لوگوں کو بھی معلوم ہو کہ آج سے کچھ سال پہلے جماعت کا کیا حال تھا۔کون کون سے مخلصین تھے جو قربانیوں میں آگے آئے اور پھر ان کے نتائج کیا نکلے۔بہر حال اول مجاہدین کا جو دستہ تھا ان میں سے نو نام میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ، ایک مولوی غلام حسین صاحب ایاز مرحوم، صوفی عبدالغفور صاحب مرحوم صوفی عبدالقدیر صاحب نیاز مرحوم مولوی عبدالغفور صاحب ،مرحوم، محمد ابراہیم ناصر صاحب مرحوم، ملک محمد شریف صاحب گجرات مرحوم، اور مولوی محمد دین صاحب مرحوم ، ان کے علاوہ تین خوش نصیب ایسے بھی تھے جو آج بھی زندہ ہیں۔ان میں سے ایک حاجی احمد خان صاحب ایاز جو ہنگری کے مبلغ بنائے گئے تھے پھر پولینڈ بھی گئے تھے اور ایک مولوی رمضان علی صاحب جو آپ کی یعنی انگلستان کی جماعت کے ایک ممبر ہیں اور خدا کے فضل سے زندہ بھی ہیں اور صحت بھی اچھی ہے اور ایک چوہدری محمد اسحاق صاحب سیالکوٹی ہیں۔-