خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 626
خطبات طاہر جلد ۹ 626 خطبہ جمعہ ۱۹/اکتوبر ۱۹۹۰ء حد تک اسے مختلف ہونے کا حق ہے۔پردے کی روح کیا ہے اور کہاں کن حالات میں کس صورت میں وہ ابھرے گا۔افریقہ میں پردے کی اور نوعیت ہے اور پردے کے مسائل مختلف ہیں۔افریقہ میں بعض جگہ بعض مسلمان علاقوں میں پردہ انتا سخت ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ عورت نے تنسو اوڑھا ہوا ہے وہ تنو میں قید ہر جگہ پھر رہی ہے معلوم ہوتا کہ ان علاقوں کے علماء نے حُوْرٌ مَّقْصُورَت فِي الْحَيَامِ (الرحمن :۷۳) کی غلط تشریح سمجھی۔وہ سمجھے کہ یہ جو قرآن کریم میں ذکر ہے کہ جنت میں حوریں ہوں گی جو خیموں کے اندر قلعہ بند ہوں گی اس سے مراد یہ ہے کہ ان کو ایسا برقعہ اوڑھا دو کہ بالکل یوں لگے کہ تنبو پھر رہا ہے اور یہی حوریں ہیں۔محض ایک جاہلانہ تشریح ہے جس نے ایک کر یہ منظر پیدا کیا ہے کبھی آنحضرت ﷺ کے زمانے میں معاشرے نے یہ رنگ نہیں اختیار کیا تھا۔اس کے برعکس دوسری طرف اسی ملک میں چلے جائیں تو عورتیں اس طرح پردہ سے بے نیاز ہیں کہ چھاتیاں بھی تنگی اور اس پر کوئی شرم بھی نہیں۔یعنی یہ نہیں سمجھا جاتا کہ یہ کوئی بے شرم عورت ہے جو ٹنگی پھر رہی ہے۔بلکہ کچھ غربت کے اثرات کچھ پرانے معاشرے کے اثرات وہ اس بات میں کسی قسم کی حیا محسوس ہی نہیں کر تیں نہ دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ کوئی عجیب بات ہے اب ایک ہی ملک میں یہ دو کنارے ہیں۔اسلامی معاشرہ کیا ہے۔وہ بیچ کی کیا راہ ہوگی جہاں ان لوگوں کو بھی کھینچ کے لانا ہوگا اور ان لوگوں کو بھی کھینچ کے لانا ہوگا۔یہ سوال اس ملک کے لئے ایک خاص اہمیت اختیار کر جاتا ہے پس صرف پر دے کو ہی آپ لے لیں تو ہر ملک کے چیلنج الگ الگ ہیں ہر ملک کے معاشرے کی شکلیں مختلف اور ان شکلوں میں سے اسلامی خدو خال تلاش کرنے ایک مختلف مسئلہ بن جاتا ہے۔پس تمام دنیا میں جب تک مقامی طور پر ابھی سے ان امور کی طرف توجہ شروع نہ کی جائے تو آئندہ بڑے بھاری خطرات درپیش ہوں گے۔سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ احمدیت مختلف ممالک میں مختلف برتنوں میں پڑ کر مختلف شکلیں اختیار کر جائے گی۔احمدیت یعنی حقیقی اسلام اس کی دو شکلیں ہوسکتی ہیں ایک تو پانی کی شکل کہ جس معاشرے میں جائے اس کے مطابق کچھ نہ کچھ ڈھل جائے اور ایک منجمد چیز کی شکل کہ جو ڈھل نہیں سکتی کائی جاتی ہے اسلام ان دونوں کے مابین چیز ہے بعض پہلوؤں سے ڈھلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اختیار بھی رکھتا ہے بعض پہلوؤں سے منجمد ہے اور اس معاملے میں اتنی سختی سے منجمد ہے کہ کاٹے بغیر نئی شکل اختیار کر نہیں سکتا اور کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔